جمہوریت کو بچانے عظیم اتحاد کا قیام

کریم نگر میں سی پی آئی قائد چاڈا وینکٹ ریڈی کی پریس کانفرنس

کریم نگر ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : بدقسمتی سے اگر ٹی آر ایس پارٹی پھر سے اقتدار پر آجائے گی تو جمہوریت کا خون ہوگا پھر جابرانہ آمرانہ حاکمانہ حکومت کا دور دورہ ہوگا ۔ سی پی آئی ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے یہ بات کہی وہ یہاں بدم ایلا ریڈی بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مخاطب ہوتے ہوئے کہا ۔ فرد واحد کا اقتدار چاہیے یا جمہوری اقتدار چاہیے عوام کو فیصلہ کرلینا ہوگا ۔ کے سی آر حکومت پر شعبہ حیات میں ناکام ہے ہے اسی لیے عظیم اتحاد کو قائم کیا جارہا ہے ۔ بی جے پی ، کانگریس ، ٹی ڈی پی ، سی پی آئی کا عظیم اتحاد تشکیل پایا ہے ۔ عوام کی جانب سے بہتر ردعمل دکھائی دے رہا ہے ۔ کے سی آر کو اقتدار سے بیدخل رکھنا ہی اس کا عظیم مقصد ہے ۔ حالیہ تلنگانہ تحریک میں شامل جہد کاروں تلنگانہ چاہنے والوں کی خواہش پر ہی مہا عظیم اتحاد کا فیصلہ ہوا ۔ ہمارا ایک ہی ایجنڈہ ہے ۔ عوام کو لوٹ مار سے بچانا انصاف دلانا خاندانی جانبرانہ حکومت سے نجات کہا عوام کی جان و مال کی حقیقت کہا ہے ۔ مبصر نے 40 سالہ سیاسی زندگی میں اقتدار بے دردی ظالمانہ طریقہ یہ عمل ہوتے نہیں دیکھا کہا پانی فنڈز ملازمتوں کا نام لے کر اقتدار حاصل کرنے والا کے سی آر خاندان استفادہ کررہا ہے ۔ کہا علحدہ تلنگانہ سماجی انصاف اپنا اقتدار اپنی حکومت اپنے فیصلے سمجھا مہا کوٹمی منشور مرتب کیا جارہا ہے ، مفاہمت اتحاد میں 12 نشستوں کی مانگ کی گئی 9 نشستیں بھی دئیے جانے پر سمجھوتہ کرلیا جائے گا ۔ ہم حسن آباد کتہ گوڑم ، داترہ دیورکنڈہ ، عادل آباد ، بیلم پلی ، جیسی نشستوں کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ ان حلقوں میں سی پی آئی طاقتور مضبوط ہے عوام کا ساتھ ہے اس پریس کانفرنس میں ضلع سکریٹری کومٹ ریڈی رام گوپال ریڈی دیگر قائدین اندے سوامی کے شوبھا رانی کے نرسیا یادو ، پی کینداری کے بچنا یادو ، بی مہیندر وغیرہ شریک تھے ۔۔