سرینگر ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آزاد رکن اسمبلی جموں و کشمیر شیخ عبدالرشید نے آج ایک بیف پارٹی کی میزبانی کی جس کا مقصد ہائی کورٹ کے احکام کی خلاف ورزی تھا جس نے بیف پر امتناع کے احکام کے سختی سے نفاذ کی ہدایت دی تھی۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ کوئی بھی عدالت یا مقننہ عوام کو اپنی پسندیدہ غذا کھانے سے نہیں روک سکتا۔ رکن اسمبلی نے لان گیٹ میں ایک پارٹی ترتیب دی تھی جو ارکان اسمبلی کے ہاسپٹل کے سبزہ زار پر منعقد کی گئی۔ عبدالرشید نے دعویٰ کیا وہ کسی بھی شخص کو الزام نہیں دینا چاہتے اور نہ چاہتے ہیں کہ عدالتوں یا مقننہ کو یہ پیغام پہنچے کہ عوام کو اپنی پسندیدہ غذا کھانے سے روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ایک خانگی رکن کا بل اسمبلی میں ہائیکورٹ کے حکمنامہ کے خلاف پیش کیا گیا ہے۔ کل ایوان میں ’’دفن‘‘ کردیا جائے گا۔