جموں 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں جہاں ریاستی اسمبلی کے انتخابات جاری ہیں، ریاست میں پانچ مراحل کی انتخابی مہم کے دوران 92 پُر تشدد واقعات پیش آئے، جن میں 117 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر ،جے اینڈ کے ،اُمنگ نرولا نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ آزادانہ ،منصفانہ اور شفاف چناو کو یقینی بنانے کیلئے حکام نے کئی احتیاطی اقدامات کئے ہیں۔چار مرحلے کی پولنگ ہوچکی ہے