جموں و کشمیر میں وسط مدتی انتخابات کا اندیشہ: کانگریس

جموں۔/17اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے علحدگی پسند قائدین جیسے مسرت عالم کی جموں و کشمیر میں رہائی کی اجازت دی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں اندرون ایک سال وسط مدتی انتخابات کا اندیشہ ہے۔ نریندر مودی زیر قیادت حکومت پر الزام عائد کیا گیا کہ رہا شدہ مسرت عالم نے پاکستانی پرچم لہرایا اور سرینگر میں جلسہ عام کے دوران پاکستان کی حمایت میں نعرے بلند کئے۔

جنتاپریوار کا انضمام دیرپا ثابت نہیں ہوگا: شیوسینا کا رد عمل
ممبئی 17 اپریل( سیاست ڈاٹ کام ) : جنتا پریوار کے انضمام پر شیوسینا نے کہا ہے کہ محاذ کے قائدین ایکدوسرے سے دست و گریباں تھے اور یہ کہنا مشکل ہے کہ سیاسی مفادات کیلئے کب پیٹھ میں خنجر مارینگے ۔ پارٹی کے ترجمان سامنا کے اداریہ میں یہ تبصرہ کیا گیا ہے کہ جنتا پریوار کے انضمام میں ملائم سنگھ یادو اور لالو پرساد پیش پیش ہیں ۔