جموں و کشمیر میں صرف ایک مسلم چیف منسٹر ہوسکتا ہے : پی ڈی پی

سرینگر 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پی ڈی پی کے ایک رکن اسمبلی نے یہ کہتے ہوئے کہ جموں و کشمیر کا چیف منسٹر صرف ایک مسلمان ہی ہوسکتا ہے، ایک تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ تاہم اُن کی پارٹی نے اُن کے اِس بیان میںعجلت میں لاتعلقی کا اظہار کیا۔ شنگوس کے رکن اسمبلی پیرزادہ منصور نے ضلع اننت ناگ میں مزدوروں کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ جموں و کشمیر ایک حساس مقام ہے۔