جموں و کشمیر میں بس کھائی میں گری ، ۱۱؍ ہلاک ، کئی زخمی 

سری نگر : جموں و کشمیر کے پونچھ علاقہ میں ایک بس گہری کھائی میں گر پڑی ۔ جس سے برسرموقع ۱۱؍مسافروں کی موت واقع ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس لورن سے پونچھ کو آرہی تھی ۔ بس کی رفتار زیادہ ہونے کی وجہ سے بس بے قابو ہو گئی جس بس ۱۰۰؍ میٹر کی کھائی میں جاگری ۔ پولیس نے بتایا کہ اس حادثہ میں ۱۱؍ لوگوں کی موت واقع ہوگئی ۔اور کئی زخمی ہیں ۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال میں شریک کروایا گیا جہاں ان کے حالات تشویشناک بتا ئے جارہے ہیں ۔ ریاستی حکومت نے مرنے والوں کے پسماندگان کو ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا ہے ۔ پولیس نے مقامی لوگوں سے اظہار تشکر کیا ہے جنہوں نے بس کھائی میں گرنے کے بعد انہیں نعشوں کو نکالنے میں مدد کی ۔