جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات عمر عبداللہ وزارت اعلی امیدوار

سرینگر 15 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج خود کو ریاست میں اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے وزارت اعلی امیدوار کی حیثیت سے پیش کردیا ۔ انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ریاست میں آئندہ حکومت بھی ان کی قیادت میں تشکیل پائیگی ۔ اپوزیشن کے ان الزامات پر کہ انہوں نے ریاست کے خزانہ کو خالی کردیا ہے عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ انتخابات میں کامیابی کیلئے مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خیال غلط ہے کہ دوسروں کیلئے خزانہ خالی کیا جارہا ہے ۔ جہاں تک ان کا سوال ہے وہ اس بار بھی کامیابی حاصل کرنے مقابلہ کر رہے ہیں۔