جموں وکشمیر میں بڑے گوشت پر امتناع

سپریم کورٹ میں پیر کے دن درخواست کی سماعت
نئی دہلی ۔30 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج اتفاق کیاکہ حکومت جموںو کشمیر کے خلاف ہائیکورٹ کے احکامات سے متزاد احکام جاری کرنے کی سماعت پیر کے دن کی جائے گی ۔ ہائیکورٹ نے فیصلہ کیا تھا کہ بڑے جانوروں کے ذبیحہ پر اور ان کے گوشت کی فروخت پر ریاست گیر سطح پر امتناع عائد کیا جائے کیونکہ اس سے ریاست کا امن متاثر ہوسکتا ہے ۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان احکام کا استحصال کیا جارہا ہے ۔ جموں و کشمیر ہائیکورٹ کی بنچ نے اس حکم پر عمل آوری کی ہدایت دی تھی ۔ بنچ نے ریاستی حکومت کو ایک درخواست کی بنیاد پر نوٹس جاری کی تھی جس میں بڑے مویشیوں کے ذبیحہ پر عائد امتناع برخواست کردینے کے حکم کی خلاف ورزی کرنے کا ادعا کیا گیا تھا ۔ ایڈوکیٹ امریندر شرن نے ریاستی حکومت کی پیروی کرتے ہوئے کہاکہ یہ معاملہ چیف جسٹس ایچ ایل دتو کی زیرصدارت ایک بنچ پر ہے اور انھوں نے اس کی عاجلانہ سماعت کی درخواست کی۔ بنچ نے حکم دیا کہ درخواست کی سماعت پیر کے دن مقرر کی جائے ۔