بیدر ۔13 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا محمد تصدق ندوی جنرل سکریٹری کے بموجب بسواکلیان اور ہمناآباد تعلقہ سطح پر نئی معیاد کیلئے بتاریخ 14مئی بروز ہفتہ انتخابات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ ہمناآباد میں صبح 1 بجے تا ظہر دفتر جمعیت محلہ نورخان اکھاڑا اور ظہر کے بعد بسوا کلیان میں جمعیت دفتر محلہ شاہ حسین میں انتخابات ہوں گے ۔ہر دو جگہ مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء بیدر کی زیرنگرانی انتخابی عمل ہوگا ۔ تمام علماء حفاظ و دانشوران سے گذارش کی جاتی ہے کہ شرکت فرمائیں ۔