جمعیت العلماء بیدر کے انتخابات

بیدر۔27اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا زین العابدین مظاہری سرپرست جمعیت العلماء ہند ریاست کرناٹک اور صدارت مولانا مفتی احمد قاسمی صدر جمعیت علماء ہند ریاست کرناٹک‘ مولانا محمد شریف مظہری صدر جمعیت علماء ہند ضلع گلبرگہ و دیگر ذمہ داران جمعیت العلماء ہند صوبہ کرناٹک کی نگرانی میں بیدر شہر کے مغل گارڈن فنکشن ہال میں جمعیت العلماء ہند شاخ ضلع بیدر کے صدر اور جنرل سکریٹری کا انتخاب عمل میں آیا ۔ تقریباً 300 علماء ‘آئمہ اور معززین کی موجودگی میں تمام علماء کے متفقہ رائے سے مفتی غلام یزدانی اشاعتی کو صدر جمعیت العلماء ہند شاخ ضلع بیدر انتخاب عمل میں آیا ۔ اسی طرح نومنتخب صدر کی تائید پر مولانا تصدق ندوی کو جمعیت العلماء ہند شاخ بیدر جنرل سکریٹری کے عہدہ پر انتخاب عمل میں آیا ۔ نائب صدور کے عہدہ پر جوپہلے ہی اس عہدہ پر فائز تھے انہیں برقرار رکھا گیا ہے ۔نائب صدور کے نام اس طرح ہیں مولانا شکیل حسامی بیدر تعلقہ ‘ حافظ فرخندہ علی بسواکلیان تعلقہ ‘ مولانا غلام ربانی بھالکی تعلقہ ‘ مولانا شجاع الدین قاسمی ہمناآباد تعلقہ ‘ مولانا عبدالرحمن اوراد تعلقہ شامل ہیں اور خازن کی حیثیت سے ڈاکٹر باقی کو برقرار رکھا گیاہے جبکہ اراکین کے طور پر حافظ عمر اشاعتی‘ حافظ محمد معز اشاعتی ‘ مولانا فرید کمٹھانہ ‘ حافظ عبدالحکیم کے نام بتائے گئے ہیں ۔ اس موقع پر مولانا زین العابدین مظاہری سرپرست جمعیت علماء ہند ریاست کرناٹک نے نومنتخب صدر و جنرل سکریٹری کوم بارکباد دیتے ہوئے ان کے ناموں کا اعلان کیا اور کہا کہ دین کا ہر کام جو اللہ کی رضا کیلئے ہو کارخیر اور باعث اجر و ثواب ہے ۔ انہی کاموں میں خدمت خلق بھی ۔ انہوں نے کہا کہ مخلوق کی بے لوث خدمت کرنا انسانی اخلاق کا نہایت اعلیٰ جوہر ہے جو انسان مخلوق کی خدمت کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے بندوں سے پیار کرتا ہے اور ان کی کسی غرض اور لالچ کے بغیر خدمت کرتا ہے حق تعالیٰ کے نزدیک اس کا مرتبہ بہت بلند ہوتا ہے ۔ انہوں نے نومنتخب صدر اور جنرل سکریٹری کو استقامت کے ساتھ خدمات کرنے کی دُعا کی ہے ۔ مولانا محمد شریف مظہری صدر جمعیت علماء ہند ضلع گلبرگہ نے جمعیت العلماء ہند کے اغراض و مقاصد اور خدمات کو علماء ‘ آئمہ اور موذنین کے سامنے مفصل طور پر بیان کیا ۔ مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی صدر جمعیت علماء ہند ریاست کرناٹک نے کہا کہ بیدر ضلع میںجمعیت کے قیام و استحکام کیلئے حافظ و قاری محمد صلاح الدین اور جناب قیصر رحمن نے بہت محنت کی ۔ ان دونوں حضرات کی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور انہوں نے کہا کہ ان دونوں معزز شخصیات کی جمعیت العلماء ہند ضلع بیدر کو سرپرستی رہے گی۔