گوداوری کھنی /29 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدرسہ روضتہ البنات اڈاگنٹہ پلی گوداوری کھنی میں جناب احمد محی الدین صدر مدرسہ کی صدارت میں ایک انتخابی نشست منعقد ہوئی جس میں جمعیتہ العلماء راماگنڈم کی کمیٹی کی تشکیل جدید عمل میں آئی ۔ اس انتخابی نشست میں متفقہ طور پر مولانا محمد عبدالوحید قاسمی ناظم مدرسہ دارلاعلوم محمودیہ راما گنڈم کو صدر اور مولانا محمد عبدالرحمن شاکر کو معتمد ، حافظ محمد عبدالکریم کو نائب صدر مولانا محمد عبدالواجد حسین نظامی کو نائب معتمد جوائنٹ سکریٹری اور ملاونا سید عرفان قاسمی امام و خطیب مسجد کوثر کو خازن کیلئے منتخب کیا گیا اور اراکین کمیٹی کیلئے محمد عبدالمالک معتمد روضتہ البنات ، احمد محی الدین صدر روضتہ البنات ، محمد مجیب الرحمن پاور ہاوز کالونی ، محمد جاوید قریشی راماگنڈم اور محمد غافی الدین سابق صدر جامع مسجد گوداوری کھنی کو منتخب کیا گیاہے ۔ ان کے علاوہ اور بھی چند اراکین کو شامل کیا جائے گا ۔