جمعہ کو کُل ہند نعتیہ مشاعرہ

منچریال۔ 23 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کنوینر مشاعرہ کل ہند نعتیہ مشاعرہ جناب مفتی مشکور احمد قاسمی صاحب کی اطلاع کے بموجب 26 فروری بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام مسلم شادی خانہ منچریال کے زیراہتمام جمعیتہ العلماء ہند منچریال ایک کل ہند نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا جارہا ہے۔ حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیتہ العلماء ہند، تلنگانہ و آندھراپردیش مشاعرہ کی صدارت کریں گے۔ جناب خالد بن ابراہیم مسقطی حیدرآباد بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کررہے ہیں۔ اس مشاعرہ میں ملک کے نامور شعراء کرام تشریف لارہے ہیں، خصوصاً شاعر اسلامی جناب محسن قاسمی یوپی، جناب قمرالاسلام، اڈیسہ، جناب مزمل حیات، بہار سنبھل اشاعتی پورنیہ، شاہنواز، ناصرالقاسمی مہاراشٹرا، محمد شاہ نظر دیوبند، قاری عبدالمعبود حیدرآباد تشریف لارہے ہیں۔ برادران ملت اسلامیہ منچریال و اطراف و اکناف سے کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی گذارش کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9440603788 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔