جمشید پور میں پارٹی کارکنوں سے راہول گاندھی کا تبادلے خیال

جمشیدپور 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج ایر پورٹ پر پارٹی کارکنوں سے تبادلے خیال کیا جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جھارکھنڈ کے ضلع سند ہوم میں انتخابی مہم میں شرکت کرنے جارہے تھے ۔ انہوں نے سکون کے ساتھ پارٹی کارکنوں کی سماعت کی اور جمشید پور کے موجودہ رکن اسمبلی و پارٹی امیدوار رانا گپتا سے بھی ملاقات کی۔