جمرات میں معذور حاجیوں کیلئے الکٹرک ویل چیرس

وادی منیٰ۔5اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) وزارت میونسپل و دیہی اُمور نے جمرات میں معذور حاجیوں کیلئے 234الکٹرک ویل چیرس فراہم کئے۔وجدی بن حسن تولا ڈائرکٹر مینٹیننس نے کہا کہ ان الکٹرک ویل چیروں سے 70ہزار معذور حاجیوں نے استفادہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر دو لاکھ حاجیوں نے بھی ویل چیرس سے استفادہ کیا ۔ آنے والے برسوں میں جمرات میدان پر مزید ویل چیرس فراہم کئے جائیں گے ۔معذور حجاج کرام کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچنے کیلئے الکٹرک ویل چیروں کا بندوبست کیا گیا ۔ مزید تین راستوں پر بھی ان ویل چیرس کو رکھا جائے گا ۔ یہ تمام راستے کنگ عبدالعزیز روڈ سے ملتے ہیں جہاں 900حاجیوں کو منتقل کیا جاسکتا ہے ۔