جمال خشوگی معاملہ : سعودی عرب کے خلاف منظم سازش : امام کعبہ شیخ عبد الرحمن السدیس 

ریاض : امام کعبۃ اللہ شریف عبد الرحمن السدیس نے سعودی صحافی کے لاپتہ ہوجانے کے باعث سعودی عرب کے خلاف جھوٹے الزامات کا سامنا کرنے کیلئے اتحاد کی ضرورت ظاہر کی ہے۔ جمال خشوگی کے ۲؍اکٹوبر کو استنبول سے لاپتہ ہوجانے کے بعد سعودی عرب پر بین الاقوامی دباؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ حکومت ترک کے ذائع ابلاغ کے مطابق سعودی ہٹ اسکواڈ کی جانب سے جمال خشوگی کو شدید اذیت دی گئی او ران کے جسم ٹکڑے ٹکڑے کردیئے ۔ لیکن ان دعوؤں کو سعودی مسترد کررہا ہے۔

شیخ عبد الرحمن السدیس امام حرم شریف نے نماز جمعہ کے خطبہ کے دوران کہا کہ بار بار الزام تراشی سے سعودی عرب کے حوصلہ پست نہیں ہوں گے ۔ بلکہ اس کے حوصلے ہمیشہ بلند رہیں گے ۔ ‘‘

امام حرم نے کہا کہ سلطنت ان جھوٹے الزامات سے نمٹنے کیلئے صرف اللہ تعالیٰ پر کامل یقین رکھتی ہے۔‘‘ انہوں نے سعودی شہریو ں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر توجہ دینے سے گریز کریں اور جھوٹے الزامات کی بنیاد پر کوئی نتیجہ اخذ کرنے سے گریز کریں ۔ امام حرم نے کہا کہ ساری دنیا میں ایک سازش چلا ئی جارہی ہے جس سے سعودی عرب کو بد نام کیا جارہا ہے۔ اس کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈہ کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے سعودی عرب کے باشندوں سے متحد رہنے کی اپیل کی ہے ۔