جماعت دہم کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

ورنگل ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست کے جماعت دہم کے تعلیمی سال 2014 – 15 کے پبلک امتحانات 25 مارچ بوقت 9.30 صبح تا 12.15 آغاز ہوگا ۔ یہ امتحانات 18 اپریل 2014 تک جاری رہے گے ۔ جناب محمد شرف الدین محمودی اسکول اسسٹنٹ گورنمنٹ ہائی اسکول اردو میڈیم چنتل ورنگل نے نظام العمل بتاتے ہوئے کہا کہ پچھلے سالوں میں ناکام طلباء کو زبان اول میں کورس کامپوزٹ کی سہولت رہے گی ۔ 25 مارچ 2014 کو فرسٹ لینگویج پرچہ اول ، 26 مارچ 2014 کو فرسٹ لینگویج پرچہ دوم ، 27 مارچ سکنڈ لینگویج ، 30 مارچ انگریزی پرچہ اول ، 31 مارچ کو انگریزی پرچہ دوم ، یکم اپریل ریاضی پرچہ اول ، 2 اپریل ریاضی پرچہ دوم ، 4 اپریل کو فزیکل سائنس ، 6 اپریل کو حیاتیات کا پرچہ ، 7 اپریل سماجی علم پرچہ اول اور 8 اپریل سماجی علم پرچہ دوم رہے گا ۔