جماعت الدعوہ کے اثاثے قرق

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ممنوعہ تنظیموں کے خلاف اپنی کارروائی میں شدت پیدا کی اور کئی درسگاہوں کا کنٹرول حاصل کرلیا اور ممبئی دہشت گرد حملہ کے سرغنہ حافظ سعید زیرقیادت جماعت الدعوہ اور اس کے شعبہ فلاح انسانیت فاونڈیشن کے اثاثے قرق کرلئے ہیں۔ پاکستان نے منگل کو ممنوعہ تنظیموں کی فہرست میں جماعت الدعوہ اور اس کے شعبہ کو شامل کیا تھا۔