جماعت اسلام ہند بیدر

٭٭جماعت اسلامی ہند بیدر کے شعبہ خدمت خلق کے تحت ہرسال چرم قربانی کو جمع کرکے انہیں شہر کے غریب ونادار ، بے کس لوگوں ، یتیموں ، بیواؤں اور مفلوک الحال مریضوں کی مددکیاکرتی ہے۔جناب محمدمعظم امیرمقامی جماعت اسلامی ہند بید رنے ایک صحافتی نوٹ جاری کرکے کہاہے کہ جماعت اسلامی قربانی کے چرم سے بیواؤں و بے سہارافراد کو ماہانہ وظائف کا اہتمام کرتی ہے، منتخب بستیوں کے بنیادی مسائل کے حل، ہیلتھ کیمپ ، وکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کاقیام ، شادیوں میںر قمی امداد۔ لہٰذا اہلیان بیدر سے اپیل ہے کہ وہ قربانی کی کھالیں جماعت اسلامی بیدر کو عطا کریں۔ جس کے لئے پنسال تعلیم، راؤ تعلیم، نئی کمان ، تلاؤڑی ، شمسیہ کالونی ، فیض پورہ ، پکھال واڑہ ، جیل کالونی ، پتال نگری ، تعلیم صدیق شاہ ، ملتانی کالونی ، مخدوم جی کالونی ، میلور، املاپور، حمیلہ پور اورگادگی میں جماعت اسلامی کے چرم وصولی کے مراکز قائم ہیں۔ جہاں پر قربانی کے چرم جمع کرکے رسید حاصل کی جاسکتی ہے۔براہ کرم 996489555,9739566116پر رابطہ کریں ۔