ظہیرآباد۔یکم اگست( فیکس) عیدملاپ بضمن رمضان المبارک بتاریخ 3اگست بروز اتوار بوقت 7بجے بمقام یونائٹیڈ فنکشن ہال لطیف روڈ ظہیرآباد ‘زیرصدارت صدر موؤمنٹ فار پیس اینڈ جسٹس ریاست تلنگانہ جناب حامد محمد خان منعقد ہوگا ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن پارلیمان ظہیرآباد جناب بی بی پاٹل شرکت کریں گے ۔ خصوصی مدعوین میں ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند میدک جناب محمد ریاض الدین ‘ سابق وزیر اے پی جناب محمد فرید الدین ‘ ٹی آر ایس ظہیرآباد انچارج جناب مانک راؤ‘تلگودیشم جناب وائی نروتم ‘ منڈل پریشد صدرنشین چرنجیوی پرساد‘ میونسپل چیرپرسن متھیالا چندو جناب راجیا سوامی ‘ خطیب و امام مسجد وطن باغ سید افسر پاشاہ قادری ‘ تلگومہمان مقرر جناب محمد رفیق سکریٹری شعبہ دعوت جماعت اسلامی ہند اے پی و تلنگانہ رہیں گے ۔ ان کے علاوہ برادر رمیش ‘ بیجگم راجیشور ‘ ویلفیر پارٹی کنوینر جناب محمد یسر عرفات ‘ صدر ایم پی جے جناب محمد نورالحسن غوری ‘ سدھیر بھنڈاری ‘ جناب سید جلال سی پی آئی شریک ہوں گے ۔