جماعت اسلامی کے خدمت خلق کی ستائش

آرمور /8 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور جماعت اسلامی یونٹ کی جانب سے آرمور منڈل کے اطراف کے دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے غریب و مستحقین مرد و خواتین میں بلانکٹس ککی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس کے تحت آرمور سعیدآباد شادی خانہ میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا ۔ اس پروگرام میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جماعت اسلامی خدمت خلق سوسائٹی کے ذمہ دار ایم این بیگ زاہد منڈل پریشد صدر آرمور نرسیا ، میونسپل چیرمین آرمور سنجئے سنگھ ببلو ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر ملک معتصم خان ، سرکل انسپکٹر آرمور روی کمار نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم این بیگ زاہد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی اس شخص سے محبت کرتا ہے جو انسان کے کام آئے ۔ محتاجوں کے کام آئے ویلفیر اسٹیٹ و بنگارو تلنگانہ اس وقت قائم ہوگا جب انسان انسانوں کے کام آئے ۔ محتاج ، غریب یتیم ، و بے روزگاروں کا خیال کیا جائے ۔ جماعت اسلامی شروع سے ہی تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنے قریب کرتی آرہی ہے ۔ عید میلاپ کے ذریعہ ہو یا گیٹ ٹو گیدر و دیگر پروگرام کے ذریعہ اور جہاں بھی طوفان سیلاب سے متاثر افراد ہو بلامذہب و ملت اس کی مدد کی جاتی ہے ۔ اس پروگرام میں احمد عبدالعظیم اور ریاستی صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا نے بھی مخاطب کیا ۔ تلگو زبان میں محمد مجاہد نے بہترین خطاب کیا ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر آرمور ، روی کمار ، منڈل پریشد صدر نرسیا ، میونسپل چیرمین سنجئے سنگھ ببلو نے بھی مخاطب کیا اور جماعت اسلامی کے اس پروگرام کو بہترین قرار دیا اور اسلام میں زکوۃ کو بہترین عمل قرار دیا ۔ یہ پروگرام صدر مقامی آرمور جماعت اسلامی عبدالرحمن خالد کی نگرانی میں عمل میں آیا۔کنوینر کی حیثیت سے حسین جابری نے شرکت کی ۔ اس پروگرام میں منڈل کوآپشن ممبر محمد ساجد علی ٹی آر ایس قائدین ، محمد معز ، محمد عظیم ،رنگنا ، عبدالرحمن ، محمود علی کے علاوہ جماعت اسلامی کے رفقاء ، عبدالجبار ، محمد ساجد ، شیخ عارف ، عبداللہ ، شہباز الطاجف ، اسلم بن محسن اور دیگر موجود تھے ۔