جماعت اسلامی بیدر شعبہ خواتین کے اجلاس کا انعقاد

بیدر۔29؍اکتوبر۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جماعت اسلامی ہند بیدر شعبہ خواتین کا ایک اجلاس امیرمقامی جناب محمدمعظم کی زیرصدارت سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ ہال، نورخاں تعلیم بیدر میں ہوا۔جس میں خواتین ارکان جماعت نے حصہ لیا۔ خواتین ارکان کی تحریری رائے مشورے سے محترمہ صبیحہ خانم کو ناظمہ اور محترمہ رضیہ ابوبکر کو معاون ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند بیدر منتخب کیاگیا۔اسی طرح اجلاس میں مندرجہ ذیل شعبہ جات کی ناظمات و معاونات کاتقرر بھی عمل میں لایاگیا۔ شعبہ دعوت ناظمہ افشاں ارم ، معاونین محترمہ طیبہ ترنم، محترمہ شہناز خانم، محترمہ ثریا جبین (۲) اسلامی معاشرہ ۔ ناظمہ سیدہ آمنہ بیگم ، معاونین منذرین ، انوری بیگم ، اسماء شفا (۳)خدمت ِ خلق ۔ناظمہ سیدہ جمشیدبیگم معاونین ام حبیبہ ، فرحت بیگم ، اسما عارف (۴) تزکیہ وتربیت ۔ ناظمہ فاطمہ جمیل ہاشمی ، معاونین آمنہ بتول ، غزالہ افروز اور خورشید بیگم(۵) تنظیم ۔ محترمہ صبیحہ خانم (۶)بیت المال ، ناظمہ محترمہ نسیم النساء اور معاون خدیجہ شیرین ۔ اجلاس میں امیرمقامی محمدمعظم کی معاونت کیلئے بزرگ رکن سید جمیل احمدہاشمی اور محمدظفراللہ خان معاون امیرمقامی بیدر موجودرہے۔ امیرمقامی نے اجلاس کی کارروائی بھی چلائی ۔ وقتاًفوقتاً رہنمائی کی ۔ رائے مشورے کے آداب بتائے۔ محترمہ سیدہ آمنہ بیگم کی تلاوت کلام پاک سے اجلاس کی کارروائی کا آغاز ہوا۔ محترمہ وقارالنساء ناظمہ ضلع بیدر کی دعا پر اجلاس اختتام کو پہنچا۔