جماعت اسلامی انتخابات سے بے تعلق

سری نگر 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جماعت اسلامی جموں و کشمیر نے آج اعلان کیاکہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔ جماعت اسلامی راست یا بالواسطہ طور پر پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہیں لیا کرتی۔ سماجی ۔ مذہبی پارٹی نے اپنے ایک بیان میں جو امیر جماعت محمد عبداللہ وانی کی زیرقیادت منعقدہ اجلاس کے بعد جاری کیا گیا، کہاکہ انتخابات میں حصہ لینا چونکہ عسکریت پسندی کے پھوٹ پڑنے کے نظریہ پر مبنی ہے اِس لئے اُس نے انتخابی عمل سے ترک تعلق کا فیصلہ کیا ہے۔

بہار میں سونیا اور راہول آئندہ ہفتہ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے
پٹنہ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی ، نائب صدر راہول گاندھی اپنی لوک سبھا انتخابات کی مہم کا آغاز بہار کے علاقہ سہسرام اور اورنگ آباد انتخابی حلقوں سے آئندہ ہفتہ کریں گے۔ لوک سبھا اسپیکر میراکمار سہسرام انتخابی حلقہ سے سابق دہلی پولیس کمشنر نکھل کمار کے خلاف مقابلہ کررہی ہیں۔