جلسہ ہائے شب برأت

جامع مسجد چوک میں جلسہ شب برات
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( راست ) : جلسہ شب برات زیر نگرانی مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ 14 شعبان بروز جمعرات جامع مسجد چوک بوقت 9 بجے شب مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز قاری عبدالقیوم شاکر کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ جب کہ مولانا محمد احمد محی الدین حسامی ، حافظ نصیر الدین حسامی اور مصطفی صدیقی مسکین نعت پیش کریں گے ۔ اس جلسہ کو مولانا ظفر احمد جمیل ، مولانا غوث محی الدین حسامی ، مولانا رضی الدین رحمت حسامی، حافظ ریاض احمد حسامی مخاطب کریں گے ۔ جلسہ کے اختتام سے قبل نگران جلسہ کا خطاب ہوگا ۔۔
مکہ مسجد میں آج جلسہ شب برات
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( راست ) : الحاج محمد عبدالقدیر صدیقی مہتمم مکہ مسجد کی اطلاع کے بموجب تاریخی مکہ مسجد میں جلسہ شب برات 11 مئی کو بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ نماز عشاء 9 بجے ادا کی جائے گی ۔ زیر نگرانی مولانا حافظ محمد عثمان نقشبندی امام مکہ مسجد تین مرتبہ سورۃ یسین شریف کی تلاوت کی جائے گی ۔ بعد ازاں فضائل شب برات  پر مولانا محمد عثمان نقشبندی کا خصوصی خطاب اور دعا ہوگی ۔ جلسہ کا آغاز حافظ شیخ محمد علی موذن مکہ مسجد کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔۔
شاہی مسجد باغ عامہ میں جلسہ شب برات
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( راست ) : شاہی مسجد باغ عامہ میں 14 شعبان کو بعد نماز عشاء جلسہ شب برات منعقد ہوگا ۔ مولانا شاہ محمد بن عبدالرحمن الحمومی نگرانی کریں گے ۔ مولانا محسن بن محمد الحمومی کا ’ اللہ سے معافی مانگو ‘ کے عنوان پر خصوصی خطاب ہوگا ۔ اور مولانا کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوگا۔ نماز عشاء 9 بجے ہوگی ۔۔
کل ہند مرکزی میلاد کمیٹی کا آج میلاد میدان خلوت میں جلسہ شب برأت
علامہ محمد عمر نورانی ، مفتی سید ضیا الدین نقشبندی اور مولانا عرفان قادری کا خطاب
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( راست ) : ڈاکٹر محمد عبدالنعیم ذکی سیٹھ ( معتمد کمیٹی ) نے بتایا کہ کل ہند مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام 46 واں سالانہ مرکزی جلسہ شب برات جمعرات 11 مئی بعد نماز عشاء میلاد میدان روبرو خلوت پیالیس صدر کمیٹی الحاج خواجہ معین الدین اقبال قادری ملتانی کی زیر نگرانی مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز مولانا غلام محمد خاں نقشبندی کی قرات کلام مجید سے ہوگا ۔ شہر کے معروف نعت خواں حضرات قاری محمد اسد اللہ شریف ، جناب سعد قادری ، جناب شیخ فاروق یمانی ، جناب شیخ حذیفہ العمودی ، جناب سید طہ قادری نعت شہہ کونینﷺ سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ شہر کے علمائے دین مولانا مفتی سید ضیا الدین نقشبندی ، مولانا محمد آصف عرفان قادری کے علاوہ شمالی ہند کے عالم دین خطیب ذیشان العلامہ محمد عمر نورانی ( گیا ، بہار ) کے خصوصی خطابات ہوں گے ۔ بارش ہونے کی صورت میں جلسہ اردو مسکن روبرو شاہ منزل نزد میلاد میدان خلوت میں منعقد ہوگا ۔ ارکان کمیٹی نے عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( راست ) : جامع مسجد محمدی ساوتھ لالہ گوڑہ سکندرآباد میں بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے شب جلسہ شب برات الحاج محمد محمود خاں کامرانی صدر مسجد ہذا کی نگرانی میں مقرر ہے ۔ مفتی حافظ محمد مستان علی قادری ، ڈاکٹر مفتی عبدالواسع احمد صوفی ، حافظ محمد غوث عادل ، مولانا سلطان نوری مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭    مسجد وقار نگر روبرو بیگم پیٹ سابق ایرپورٹ میں 11 مئی بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9-15 بجے جلسہ شب برات مقرر ہے ۔ مفتی محمد مستان علی قادری مخاطب کرینگے ۔۔
٭٭    مسجد بلند بازار کوکہ میں جلسہ شب برات بروز جمعرات بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ نماز عشاء ٹھیک 9 بجے ہوگی ۔ مولانا سید محمد عبدالرزاق قادری ، مولانا محمد سید عبدالصمد قادری شرفی ، مولانا سید عبدالمعز قادری مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭    مسجد حکیم شرفی و عزیز النساء پنی پورہ شرفی چمن میں جلسہ شب برات بروز جمعرات بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ نماز عشاء 9-30 بجے ہوگی ۔ مولانا سید محمد عبدالرزاق قادری شرفی ، مولانا محمد سید عبدالصمد قادری ، مولانا سید عبدالرحمن قادری مخاطب کرینگے ۔۔
٭٭    جلسہ شب برات 14 شعبان مسجد خواجہ گلشن مہدی پٹنم میں بعد نماز عشاء یسین شریف کی تلاوت ہوگی اور دعا ہوگی ۔ مولانا محمد علی قادری ممشاد پاشاہ کا خطاب ہوگا ۔۔
٭٭    جلسہ شب برات مسجد قادر الدولہ اندرون کوٹلہ عالیجاہ چیونٹی شاہ میدان یاقوت پورہ میں بروز جمعرات کو بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ مونلاا سید بہاء الدین زبیر نقشبندی کا خطاب ہوگا ۔ نماز عشاء 9 بجے ہوگی ۔۔
٭٭    جلسہ شب برات مسجد اقصیٰ ، شانتی نگر نارتھ لالہ گوڑہ سکندرآباد میں بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔  قرات و نعت شریف کے بعد مولانا محمد اجمال اور مولانا احسن محمد نقشبندی کا خطاب ہوگا ۔ نماز عشاء 9-45 بجے ہوگی ۔
٭٭    جلسہ شب برات مسجد مصطفی عیدی بازار اولیاء باغ میں بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ یسین شریف کی تلاوت ہوگی ۔ نماز عشاء 9 بجے ہوگی ۔۔
٭٭    جلسہ شب برات مسجد حضرت سیدنا عثمان غنی ، اتحاد نگر عیدی بازار میں مقرر ہے ۔ مولانا محمد رضوان احمد شرفی قادری کا خطاب ہوگا ۔ نماز عشاء 9-30 بجے ہوگی ۔
٭٭    جلسہ شب برات قدیم عیدگاہ مسجد محمدیہ شاہ پہاڑی نارتھ لالہ گوڑہ سکندرآباد میں بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ مولانا محمد منصور احمد اور مولانا اخترالقادری کا خطاب ہوگا ۔ نماز عشاء 9-30 بجے ہوگی ۔۔
٭٭    جلسہ شب برات بعد نماز عشاء جامع مسجد اہل سنت و الجماعت چلکل گوڑہ سکندرآباد میں مقرر ہے ۔ نماز عشا 10 بجے ہوگی ۔ قرات کلام پاک حافظ محمد شاکر الدین اور محمد معراج احمد ہدیہ نعت شریف پیش کریں گے ۔ واعظین مولانا سید خالد قادری ( سب ایڈیٹر روزنامہ سیاست ) ، مولانا محمد سلطان احمد نظامی اور مولانا سید خواجہ ضیا الدین صابری کے خطابات ہوں گے ۔ زیارت قبور اجتماعی دعائے مغفرت ٹھیک 2 بجے شب عیدگاہ روبرو قبرستان چلکل گورہ میں ہوگی ۔۔
٭٭    جلسہ شب برات جامع مسجد زعل سیف سعید عیدی بازار بند ناکہ میں بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ تلاوت یسین کے بعد جلسہ فضائل شب برات کا آغاز حافظ سید وسیم الدین اسدی قادری کی قرات سے ہوگا ۔ مولانا متین الدین قادری خطاب کرینگے ۔۔
٭٭    مسجد باولی زیبا باغ آصف نگر میں جلسہ شب برات بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ نماز 9 بجے ہوگی ۔ حافظ غلام محمد ، مولانا محمد یسین خاں عرف پرویز خطاب کریں گے ۔۔
٭٭    بارگاہ و خانقاہ ملتانیہ قادریہ عالیہ شمس آباد میں شب برات کے موقع پر 14 شعبان کو جلسہ شب برات مقرر ہے ۔ مولانا شاہ محمد معز الدین ملتانی نگرانی کرینگے ۔ بعد نماز 10-30 بجے شب جلسہ کا آغاز ہوگا ۔۔
٭٭    شب برات کے موقع پر جناب خواجہ شاہ محمد شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ جانشین حضرت گنج انوار 9-30 بجے شب مسجد باب السلام مغل پورہ میں اور 10-30 بجے شب جامع مسجد بہادر پورہ میں خطاب کرینگے ۔۔
٭٭    ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج میں جلسہ شب برات 11 مئی بعد نماز عشاء زیر نگرانی مولانا ابورجاء سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی مقرر ہے ۔ مولانا شیخ احمد محی الدین رفیع نقشبندی قادری مہمان خصوصی ہوں گے ۔ تلاوت یسین شریف ، صلوۃ التسبیح ، مجلس ذکر و مراقبہ و درود شریف و نماز تہجد کا اہتمام رہے گا ۔۔
٭٭    مسجد معینہ روبرو بسنت کامپلکس کاچی گوڑہ میں شب برات کی عشاء 10 بجے ہوگی ۔ تلاوت کلام پاک ترجمہ و تفسیر ہوگی ۔ الحاج شاہ محمد خلیل الدین خالد مظہری اور الحاج محمد مظہر الدین فضائل شب برات بیان کریں گے ۔ تین مرتبہ یسین شریف تلاوت کی جائے گی ۔۔
٭٭    جلسہ فضائل شعبان المعظم و شب برات زیر صدارت صدر کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ مفتی غلام احمد قریشی مجددی زیر نگرانی جناب عوض بن عبداللہ العامری بروز جمعرات جامع مسجد شاہی شیخہ حصہ اہلسنت و الجماعت نرخی پھول باغ حافظ بابا نگر میں مقرر ہے ۔ نماز عشاء 9 بجے ہوگی ۔۔
٭٭    جامع مسجد قطب شاہی لنگر حوض میں بعد نماز عشاء مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی اور مولانا محمد محی الدین قادری کے خطابات ہوں گے ۔۔
٭٭    مولانا محمد نیر اعظم اشرفی بعد نماز عشاء حسب ذیل مساجد میں فضائل شب برات بیان کریں گے ۔ مدینہ مسجد وجئے نگر کالونی میں نماز عشاء 8-45 بجے ہوگی اور بیان ہوگا ۔ مسجد مکرم جاہ زیبا باغ میں نماز عشاء 9-30 بجے ہوگی ۔ مسجد مسکین شاہ فیل خانہ ملے پلی میں نماز عشاء 9-30 بجے ہوگی ۔ اور بیان 11-30 بجے ہوگا ۔ سید حیدر قادری نعت شریف پیش کریں گے ۔۔
٭٭    جامع مسجد حضرت فتح اللہ بیت نزد اسٹیشن یاقوت پورہ میں نماز عشاء 10  بجے ادا کی جائے گی ۔ بعد نماز عشاء تلاوت یسین شریف تین مرتبہ پڑھایا جائے گا ۔۔
٭٭    جامع مسجد جہاں نما لانسرز میں نماز عشاء 9-30 بجے ہوگی ۔ تین مرتبہ یسین شریف کی تلاوت ہوگی ۔۔
٭٭    پائین باغ جہاں نما مسجد سیدنا بلال میں نماز عشاء 9 بجے ہوگی ۔ تین مرتبہ سورہ یسین شریف کی تلاوت ہوگی ۔۔
٭٭    مسجد چار چمن جہاں نما میں نماز عشاء 9-30 بجے ہوگی اور تین مرتبہ یسین شریف کی تلاوت ہوگی ۔۔
٭٭    مسجد انوار الشکور جہاں نما میں نماز عشاء 9-30 بجے ہوگی ۔ حافظ مختار احمد سورہ یسین کی تلاوت تین مرتبہ کریں گے ۔۔
٭٭    جامع مسجد سدی عنبر بازار میں مولانا محمد عبدالقیوم نعمانی 9 بجے سے تلاوت یسین شریف کریں گے اور دعاء نصف شعبان المعظم پڑھائیں گے ۔ جماعت عشاء 9-30  بجے ہوگی ۔۔
٭٭    جامع مسجد عثمانیہ صرفخاص پلٹن ملک پیٹ میں جلسہ شب برات 11 مئی بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ قرات کلام پاک محمد نعیم الحسن پیش کریں گے ۔ جب کہ نعت شریف حافظ محمد خاں کی ہوگی ۔ مولانا محمد اخلاق شرفی ، مولانا سید مصطفی علی صوفی سعید پاشاہ قادری ، حافظ و قاری محمد عبدالجلیل قادری اور مولانا حافظ محمد خاں مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭    جامع مسجد محلہ کارخانہ کنٹونمنٹ سکندرآباد میں جلسہ شب برات مقرر ہے ۔ نماز عشاء 10 بجے ہوگی ۔ مولانا عبدالقدیر قادری اور مولانا محمد جعفر محی الدین ، مولانا محمد نذیر احمد مخاطب کریں گے۔۔
٭٭    جلسہ شب برات بعد نماز عشاء درباہ ابوسالار گاجولہ راما رام منڈل قطب اللہ پور جس میں خصوصی خطاب قاضی قطب اللہ پور ، قاضی محمد عبدالرشید صوفی کا بیان ہوگا ۔ نماز عشاء 10 بجے ہوگی ۔۔
٭٭    مسجد جیلانی میاں اندرون فتح دروازہ میں بعد نماز عشاء مولانا محمد شریف فضائل شب برات بیان کریں گے ۔ مولانا محمد محسن کی قرات سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ نماز عشاء 9-30 بجے اور نماز تہجد 2-30 بجے ادا کی جائے گی ۔۔
٭٭    جلسہ شب برات بعد نماز مغرب مسجد کوثر صالح نگر کنچہ قلعہ گولکنڈہ میں مقرر ہے ۔ مولانا شیخ سید رضوان پاشاہ قادری بعنوان شب برات اور مغفرت پر بعد نماز مغرب تا 8-15 بجے شب مخاطب کریں گے ۔۔ نماز عشاء دس بجے شب ادا کی جائے گی ۔ نماز عشاء کے بعد مولانا شاہ نواز حسین قادری رضوی سورۃ یسین کی تین بار تلاوت کرینگے ۔۔
٭٭    مسجد رحمت عالم ؐ نزد بٹن فیکٹری حسینی علم میں نماز عشاء 9-30 بجے ہوگی ۔ بعد نماز عشاء تلاوت یسین شریف ، باجماعت صلوۃ التسبیح ہوگی ۔ خصوصی خطاب و دعا حافظ محمد مکی خاں نقشبندی کریں گے ۔۔
٭٭    جامع مسجد افضل گنج میں جلسہ شب برات بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ مولانا الحاج سید شاہ انعام الحق قادری مخاطب کریں گے ۔ نماز عشاء 9 بجے ہوگی ۔۔
٭٭    جامع مسجد المدینہ شہباز گوڑہ میں جلسہ شب برات بعد نماز عشاء زیر نگرانی جناب مجیب خاں مقرر ہے ۔ مولانا محمد ریاض الدین رضوی کے علاوہ مولانا سید شاہ انعام الحق قادری کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ نماز 9-45 پر ہوگی ۔۔
٭٭    جامع مسجد سالار الملک نزد قدیم عیدگاہ مادنا پیٹ میں نماز عشاء 9 بجے ہوگی ۔ بعد نماز عشاء مولانا ارشاد احمد باقوی فضائل شب برات پر خصوصی خطاب کریں گے ۔ اور تین بار یسین شریف کی تلاوت ہوگی ۔۔
٭٭    خانقاہ قادریہ درگاہ شریف باقر نگر ( بستی نبی کریم ) عیدگاہ تالاب میر عالم پر دعائے نصف شعبان پڑھائی جائے گی ۔ نماز عشاء 10 بجے ہوگی ۔ بعد نماز عشاء قصیدہ بردہ شریف برزنجیی ، راتب حداد حلقہ ذکر ہوگا ۔ مولانا سید شاہ حیدر علی حسینی القادری حضرت حیدر پاشاہ سجادہ نشین فضائل و اعمال شب برات بیان کریں گے ۔۔
٭٭    ڈاکٹر محمد محبوب فرید رات 10 بجے مسجد اعظم جاہی منگل ہاٹ میں جلسہ شب برات سے بعنوان ’ شعبان کی فضیلت اور توبہ و مغفرت ‘ خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ جامع مسجد نانا باغ میں جلسہ فضائل شب برات 14 شعبان بروز جمعرات بعد نماز عشاء جامع مسجد نانا باغ ( اہلسنت و جماعت) بشیر باغ میں مقرر ہے ۔ نماز عشاء 9.15 بجے ادا کی جائے گی ۔ بعد نماز عشاء تین مرتبہ تلاوت سورہ یسین و دعاء پڑھائی جائے گی ۔ جلسہ کا آغاز قاری سید محمد عبدالمتین قادری کی قرات کلام سے ہوگا ۔ نعت شریف حافظ و قاری سید عابد و قادری پیش کریں گے ۔ خصوصی خطاب مولانا حافظ محمد ابراہیم قادری کے علاوہ مولانا حافظ شیخ احمد بن صالح باوزیر قادری کا ہوگا ۔
٭٭ مسجد ماما رمضانی ( بڑی مسجد ) چھاونی نادے علی بیگ یاقوت پورہ میں 11 مئی کو بعد نماز عشاء جلسہ شب برات مقرر ہے ۔ نماز عشاء 9 بجے ہوگی ۔ تین مرتبہ یسین شریف کی تلاوت کے بعد قرات و نعت شریف ہوگی ۔ مولانا ممتاز احمد اشرفی کا خطاب ہوگا ۔
٭٭ جامع مسجد برکت ولا روڈ نمبر 7 بنجارہ ہلز میں نماز عشاء 9.15 بجے ہوگی ۔ بعد نماز عشاء مرکزی جلسہ شب برات کا آغاز قاری شیخ خواجہ محی الدین قادری کی قرات سے  ہوگا ۔ قاری محمد زاہد قادری حافظ محمد ماجد قادری نعت پیش کریں گے ۔ صلواۃ التسبیح 2.45 بجے اور صلوۃ التہجد 3.15 بجے شب ہوگی ۔ 3.45 بجے سحری کا انتظام رہے گا ۔
٭٭ اندرون درگاہ مسجد حضرت الحاج حافظ سیدنا عبداللہ شاہ ولی قادری میں جلسہ شب برات و صلواۃ تسبیح 11 مئی بروز جمعرات آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن شاہ علی بنڈہ ہری باؤلی موڑ میں مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز 11.30 بجے شب حافظ و قاری محمد ابوالحسن شاہ قادری کی قرات کلام پاک و محمد عزت اللہ شاہ قادری ہدیہ نعت و منقبت سے ہوگا ۔ اس جلسہ سے مولانا محمد مصطفی بن حسین قادری مخاطب کریں گے ۔ ایک بجے شب تین مرتبہ تلاوت یسین شریف 1.30 بجے صلواۃ التسبیح ادا کی جائے گی ۔ بعد ازاں نماز تہجد و ذکر جہری ہوگا ۔
٭٭ جامع مسجد مشیرآباد میں جلسہ شب برات بروز جمعرات مقرر ہے ۔ نماز عشاء ٹھیک 9 بجے ہوگی بعد نماز عشاء 3 مرتبہ یسین شریف کی تلاوت ہوگی اس کے بعد مولانا احمد عبدالحسین کا بیان ہوگا ۔ ان کے بعد مولانا مفتی محمد وحید خطاب کریں گے ۔
٭٭ جامع مسجد آمنہ اہلسنت الجماعت فتح شاہ نگر معین باغ میں 15 شعبان کو نماز عشاء ٹھیک 9.30 بجے ہوگی ۔ الحاج محمد عبدالعزیز خان طاہر قادری کے علاوہ مولانا محمد فریدالدین نقشبندی قادری عبدالرحیم الدین صدر جلسہ کا خطاب ہوگا ۔
٭٭ جامع مسجد زاہدہ قادر اہلسنت الجماعت شاہین نگر میں 15 شعبان کی شب نماز عشاء ٹھیک 9.30 بجے ہوگی ۔ سورہ یسین شریف کی تلاوت تین بار مخصوص دعاء کے ساتھ ہوگی ۔ مولانا عبدالباسط قادری ، مولانا سید محسن قادری ، جناب محمد ضیاء الدین قادری ، حافظ زبیر نقشبندی قادری کے علاوہ نگران جلسہ مولوی محمد فریدالدین نقشبندی قادری ، عبدالرحیم الدین کا خطاب ہوگا ۔
٭٭ جامع مسجد عبدالرحیم الدین اہلسنت الجماعت راجو نگر معین باغ میں 11 مئی کو نماز عشاء ٹھیک 9 بجے ہوگی ۔ بعد نماز سورہ یسین کی تلاوت تین بار جلسہ شب برات منعقد ہے ۔ جناب شیخ جیلانی کی قرات ہوگی ۔ جناب مجتبی بیابانی کی نعت ہوگی ۔ مولانا محمد نوید بیابانی مولانا سید شجاعت علی سراج قادری کا خطاب ہوگا ۔
٭٭ جامع مسجد مصطفی ﷺ اہلسنت الجماعت یوسفین کالونی حافظ بابا نگر میں شعبان کو نماز عشاء ٹھیک9.30 بجے ادا کی جائے گی ۔ بعد نماز تلاوت سورہ یسین تین بار کی جائے گی ۔ خصوصی دعاء کے ساتھ جلسہ شب برات کا آغاز ہوگا ۔ بعد نماز مغرب چھ رکعات نفل نماز بہ جماعت ادا کی جائے گی ۔
٭٭ جامع مسجد عزیز النساء اعظم شرفی شاہین نگر روڈ قباء کالونی میں حافظ محمد عبدالماجد فائق قادری تلاوت یسین شریف کریں گے اور دعاء نصف شعبان المعظم پڑھائیں گے ۔ تلاوت یسین شریف 9 بجے شروع ہوگی ۔
٭٭ مسجد منت غوث نگر لیک ویو ہلز میں 11 مئی بروز جمعرات بعد نماز عشاء جلسہ شب برات زیر نگرانی قاری محمد نعیم الدین قادری موسوی منعقد ہوگا ۔ جلسہ کا آغاز قاری محمد برکت علی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ محمد متین ، محمد خلیل ، نعت شریف سنائیں گے ۔ نگران جلسہ شب برات پر تفصیل سے بیان کریں گے ۔ نماز عشاء 9 بجے ہوگی ۔
٭٭ بہ ضمن شب برات بروز جمعرات 14 شعبان بمقام درگاہ شریف حضرت سیدنا فقیر پاشاہ صاحب باقر نگر نزد عیدگاہ میر عالم تاڑبن ، جلسہ شب برات زیر نگرانی سید شاہ علی رضا حسینی مقرر ہے ۔ نماز عشاء ٹھیک 9 بجے ہوگی ۔ پھر حلقہ ذکر و مابعد تین مرتبہ تلاوت یسین شریف و دعائے نصف شعبان ہوگی ۔
٭٭ انتظامی کمیٹی مسجد غوث الثقلین کے زیر اہتمام 11 مئی بروز جمعرات بعد نماز عشاء مسجد ہذا وٹے پلی غوث الثقلین اسٹریٹ میں 3 مرتبہ سورہ یسین کی تلاوت کی جائے گی ۔ بعد اس کے جلسہ شب برات کا آغاز حافظ محمد عادل شریف قادری کی قرات کلام پاک اور بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت پاک سے ہوگا ۔ محمد عمران قادری فضائل شب برات بیان کریں گے ۔ جلسہ کی نگرانی محمد حمید بن عبداللہ صدر انتظامیہ کریں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 9.15 بجے ہوگی ۔
٭٭ جامع مسجد خورشید جاہی نزد ریلوے ا سٹیشن نامپلی  میں نماز عشاء ٹھیک 9.30 بجے ادا کی جائے گی ۔ بعد نماز عشاء تین بار یسین شریف کی تلاوت ہوگی اور حافظ و قاری ڈاکٹر عبدالعلیم کا خطاب ہوگا ۔
٭٭ مسجد آثار شریف ( تالہ گڈہ کاروان ) میں مولانا محمد سمیع الدین صابری ، حافظ سید مدثر احمد قادری نقشبندی ملتانی نظامی مخاطب کریں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 9 بجے ہوگی ۔ جلسہ کے بعد سورہ یسین کی تلاوت ہوگی ۔ حافظ محمد نظام الدین ، حافظ محمد طاہر حسین ، قاری محمد خلیل تلاوت کریں گے ۔ 1.30 بجے صلواۃ التسبیح اور 2.30 بجے نماز تہجد ادا کی جائے گی ۔
٭٭ مسجد حضرت غوث الاعظم دستگیر ( بہادرپورہ چوراہے ) میں مولانا محمد منظور احمد نظامی اور مولانا محمد سعیدالدین قادری محمودی مخاطب کریں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 9.30 بجے ہوگی ۔
٭٭ جامع مسجد قطب شاہی لنگر حوض میں مولانا سید ظہیرالدین علی صوفی مولانا محمد محی الدین قادری محمودی مخاطب کریں گے ۔ مولانا محمد غوث محی الدین نقشبندی کی قرات اور حافظ و قاری محمد احسن علی احتشام ، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری نعت سنائیں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 9.30 بجے ہوگی ۔
٭٭ مسجد شیخ محبوب دال منڈی کشن باغ میں مولانا محمد صابر حسین قادری محمودی مخاطب کریں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 9.45 بجے ہوگی ۔
٭٭ مسجد تین خانہ حسینی ( حسینی پورہ بہادرپورہ ) میں مفتی محمد فاروقی علی قادری مولانا قاضی محمد جھانگیر علی قادری مخاطب کریں گے ۔ بعد نماز عشاء سورہ یسین کی تلاوت ہوگی ۔ نماز عشاء ٹھیک 9 بجے ہوگی ۔
٭٭ مسجد عثمانیہ رسالہ بازار گولکنڈہ میں نماز عشاء 9 بجے ادا کی جائے گی ۔ تلاوت سورہ یسین اور دعا کے بعد مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی کی زیر نگرانی جلسہ شب برات مقرر ہے ۔ مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاں مولانا نظر احمد ، مولانا محمد عبدالقدیر قادری مخاطب کریں گے ۔ قاری غلام محمد عامری قاری محمد عدنان اللہ خان کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ نعت گو شعرا جناب مظہر رضی ، جناب قاری عمر علی خان ، جناب محمد عبدالرشید ارشدؔ نعتیں پیش کریں گے اور نماز تہجد 2 بجے شب ہوگی ۔
٭٭ مسجد تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج جہاں نما میں نماز عشاء ٹھیک 10 بجے ادا کی جائے گی ۔ بعد نماز عشاء 3 مرتبہ سورہ یسین شریف کی تلاوت ہوگی ۔ بعد ازاں مولانا محمد شفیق احمد نقشبندی فضائل شب برات پر خصوصی خطاب کریں گے ۔ نماز تہجد اور ذکر و خصوصی دعاء ٹھیک 2.30 بجے ہوگی ۔
٭٭ مسجد حضرت سید محمد اللہ شاہ قادریؒ رام دیوگوڑہ عثمان ساگر میں شب برات کے موقع پر نماز عشاء 9 بجے ہوگی ۔ بعد نماز عشاء تین مرتبہ یسین شریف کی تین مرتبہ تلاوت کی جائے گی ۔ جس کے بعد جلسہ منعقد ہوگا ۔ نماز تہجد 2 بجے مقرر کی گئی ہے ۔
٭٭ مسجد معراج اہلسنت الجماعت صالح نگر چھوٹا بازار قلعہ گولکنڈہ میں بروز جمعرات جلسہ لیلۃ البرات مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز بعد نماز عشاء ہوگا نگرانی الحاج محمد سلیم خان کریں گے ۔ جبکہ مہمانان خصوصی مولانا عبدالعزیز قادری شرفی ، مولانا محمد خواجہ نصیرالدین قادری مخاطب کریں گے ۔
٭٭ مولانا مفتی عبدالعزیز قادری شرفی کے بموجب عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بروز جمعرات بعد نماز عشاء مرکز سنی دعوت اسلامی موتی مسجد دلی دروازہ نیا پل پر مرکزی لیلتہ البرات کانفرنس زیر نگرانی مولانا حامد حسین حسان فاروقی منعقد ہوگی ۔ نماز عشاء ٹھیک 9 بجے ادا کی جائے گی ۔ اس کانفرنس سے خصوصی خطاب بیرونی مہمان عالم دین مولانا مفتی محمد زبیر مصباحی ( ممبئی ) کریں گے ۔ مولانا حافظ محمد عرفان قادری ، مولانا مفتی عبدالعزیز قادری کے خطابات ہوں گے ۔
٭٭ مولانا حامد حسین حسان فاروقی مسجد مردھے منور پٹیل مارکٹ مرکز موتی مسجد نیاپل میں خطاب کریں گے ۔
٭٭ مولانا حافظ محمد عرفان قادری مسجد رحمانیہ اندرون کمان ایلچی بیگ منڈی میر عالم و مرکزی موتی مسجد نیا پل پر خطاب کرینگے ۔
٭٭ مسجد جہاں نما لانسر مسجد عمر فاروق نواب صاحب کنٹہ مسجد معراج قلعہ گولکنڈہ میں مولانا مفتی محمد عبدالعزیز قادری شرفی مخاطب کریں گے ۔
٭٭ مسجد سالم مبارک شاہین نگر نزد وی آئی پی انٹرنیشل اسکول پر مولانا حافظ محمد حاجی نوری کا مسجد حرا ریاست نگر معین باغ میں مولانا حافظ سید معین الدین شرفی کا خطاب ہوگا ۔
٭٭ مسجد بلال بھولکپور مشیرآباد میں مبلغ سنی دعوت اسلامی مولانا سید شاکر نوری کا خطاب ہوگا ۔
٭٭مولانا ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی 9.30 بجے شب جامع مسجد حبیبہ قلی قطب شاہ نگر کالونی ، ٹولی چوکی ہفت گنبد روڈ اور ٹھیک 11.15 بجے جامع مسجد ابراہیمی قادر باغ عقب کڈنی ہاسپٹل میں بعنوان بہادے بحر رحمت میں ہمارے سارے عصیاں کو خطاب عام ہوگا ۔ علاوہ ازیں مولانا سید شاہ عاقل حسینی القادری الملتانی اور مولانا شیخ نعمان احمد القادری الملتانی کے مواعظ حسنہ ہوں گے ۔
٭٭ مسجد سالم مبارک ہادی الامری میں بروز جمعرات میں جلسہ لیلتہ البرات محمد مسعود منعقد ہوگا ۔ بعد نماز مغرب تین مرتبہ یسین شریف کی تلاوت کی جائے گی ۔ نماز عشاء ٹھیک 9 بجے ہوگی ۔ بعد نماز عشاء جلسہ کا آغاز حافظ عبدالعامر کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ حافظ محمد عارف شیخ ریحان عثمان حافظ محمد پاشاہ بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔ مولانا حافظ محمد حاجی نوری کا بعنوان فضیلت شب برات قرآن و حدیث کی روشنی میں خطاب ہوگا ۔
٭٭ مسجد محمدیہ غوری جمعرات بازار مین روڈ میں 14 شعبان 11 مئی بروز جمعرات بعد عشاء جلسہ فضائل شب برات منعقد ہوگا ۔ نماز عشاء ٹھیک 10.15 بجے ہوگی ۔ حافظ محمد سیف الدین غوری فضائل شب برات بیان کریں گے ۔ نماز تہجد 1.30 بجے ہوگی ۔
٭٭ جامع مسجد جیلانیہ متصل درگاہ حضرت سید محمد جیلانی قادری کلیمی نزد لوہے کا چارمینار ہائی ٹیک سٹی میں 9.30 بجے ہوگی ۔ حافظ محمد صادق کلیمی فضائل شب برات بیان کریں گے ۔ حافظ سید محمد محسن قادری کی قران کلام پاک اور عارف نعیم کی نعت شریف سے آغاز ہوگا ۔ مولانا سید محمد غوث قادری کلیمی نگرانی کریںگے ۔ نماز تہجد 1.30 بجے ہوگی ۔ بعد عشاء سورہ یسین کی تلاوت ہوگی ۔
٭٭ مسجد دریبا بیگم بازار چھتری میں نماز عشاء ٹھیک 9.30 بجے ہوگی ۔ مولانا محمد غوث محی الدین قادری فضائل شب برات بیان کریں گے۔
٭٭ مسجد و درگاہ حضرت محمد صدیق بابا نزد مسلم جنگ پل عثمانیہ ڈنٹل ہاسپٹل لائین میں نماز عشاء 10 بجے ہوگی ۔ مولانا محمد غوث محی الدین قادری فضائل شب برات بیان کریں گے ۔ نماز تہجد 2 بجے ہوگی ۔
٭٭ مسجد حضرت کمبل پوشؒ اندرون یاقوت پورہ میں بروز جمعرات بضمن شب برات نماز عشاء ٹھیک 9.30 بجے ادا کی جائے گی ۔ بعد نماز عشاء 3 بار یسین شریف کی تلاوت کی جائے گی ۔ نماز تہجد ٹھیک 3 بجے ادا کی جائے گی ۔
٭٭ مسجد محمدی محمد آباد ، 9 نمبر میں 11 مئی بعد نماز عشاء جلسہ شب برات مقرر ہے۔ جلسہ کا آغاز حافظ مجیب الرحمن کی قران کلام پاک سے ہوگا ۔ محمد ابراہیم نعت شریف سنائیں گے ۔ مولانا ناصر صدیقی اور مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری کا خطاب ہوگا ۔ نماز عشاء ٹھیک 9 بجے ہوگی ۔
٭٭ مسجد اختر النساء بیگم امیرپیٹ چوراہے پر بروز جمعرات نماز عشاء ٹھیک 10 بجے ہوگی ۔ قرات کلام پاک محمد صمدانی پڑھائیں گے ۔ مولانا محبوب الہی کا خطاب ہوگا ۔
٭٭ مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 11 مئی بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر ، عنبرپیٹ ، زیر صدارت مولانا حافظ محمد زکریا فہد قاسمی جلسہ شب برات مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز مولانا محمد زبیر قاسمی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے ۔
٭٭ مسجد غوثیہ گلشن مغل کا نالہ رنگ روڈ کارواں میں بعد نماز عشاء 11 مئی بروز جمعرات جلسہ شب برات زیر صدارت مولوی لائق علی منعقد ہوگا ۔ نگرانی مولانا ڈاکٹر شیخ محمد عبدالغفور رحمت آبادی کریں گے ۔ مہمان خصوصی مولانا ڈاکٹر سید محمد عبدالمعز قادری شرفی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ مولوی سید زاہد حسین بھی خطاب کریں گے ۔ نماز  عشاء ٹھیک 9.15 بجے ہوگی ۔ بعد نماز عشاء تین مرتبہ تلاوت سورہ یسین اور خصوصی دعا بھی ہوگی ۔
٭٭ مسجد فاطمہ برنداون کالونی ٹولی چوکی میں جلسہ شب برات بروز جمعرات 11 مئی بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ مولانا عامر رحمانی قاسمی مخاطب کریں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 9 بجے ہوگی ۔
٭٭    مسجد محمدی آمنہ ، مسدوس نگر ، محبوب نگر میں بعد نماز عشاء جلسہ شب برات منعقد کیا جارہا ہے ۔ حافظ محمد فخر الدین مخاطب کریں گے ۔ نماز عشاء 10 بجے ہوگی ۔۔
٭٭    تحریک اسلامی کے زیر اہتمام 11 مئی بعد نماز مغرب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں سورہ یسین و دعائے نصف شعبان و مناجات کا اہتمام ہوگا ۔ اس کے علاوہ محفل شب برات و اجتماعی دعا بہ قیادت مولانا محمد آصف بلال قادری انعقاد عمل میں آئے گا ۔ 9-30 بجے شب نماز عشاء کی جماعت ہوگی اور 10 بجے شب محفل شب برات کا قرآت کلام سے آغاز ہوگا ۔۔
٭٭    جناب محمد صلاح الدین کے بموجب مسجد رضیہ روبرو ملک پیٹ فائر اسٹیشن گورنمنٹ پریس روڈ میں بعد نماز عشاء جلسہ شب برات مقرر ہے ۔ حافظ قاری محمد وجیہہ اللہ سبحانی خطیب مسجد ہذا مخاطب کریں گے ۔ نماز عشاء 8-30 بجے ہوگی ۔۔
دعائے نصف الشعبان
حیدرآباد /10 مئی ( راست ) دعائے نصف الشعبان 11 مئی بروز جمعرات کو مرقدعشاق عیدی بازار نزد بندناکہ بارگاہ حضرت فضل میں پڑھائی جائے گی ۔ مولانا شاہ احمد عبدالحکیم صدیقی القادری ملتانی پاشاہ قبلہ سجادہ نشین پڑھائیں گے ۔ بعد نماز عشاء ذکر الہی ہوگا ۔ بعد ذکر الہی یسین شریف کا ورد ہوگا ۔ بعد ورد یسین شریف دعائے نصف ا لشعبان پڑھائی جائے گی ۔ خواتین کا علحدہ نظم رہے گا ۔ نماز عشاء ٹھیک 10 بجے ہوگی ۔
جلسہ ہائے فضائل شب برات
ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل ( انڈیا ) آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاء (  شرفی چمن ) 14 شعبان کو شہر حیدرآباد اور اطراف و اکناف کی مختلف مسجدوں میں منعقد شدنی جلسہ ہائے فضائل شب برات سے حسب صراحت ذیل اوقات میں شرف تخاطب حاصل کریں گے ۔ 11 بجے دن ایوان تاج العرفاء سبزی منڈی قدیم ۔ بعد نماز ظہر مسجد حضرت سید عبدالرزاق ضیا گوڑہ ۔ 4 ساعت دن جامع مسجد محبوب شاہی مالا کنٹہ روڈ روبرو معظم جاہی مارکٹ ۔ بعد نماز مغرب مسجد معراج بورہ بنڈہ رحمت نگر ۔ مسجد حضرت سیدہ فاطمہ زہرا جھرہ آصف نگر وڈ ۔ بعدنماز عشاء مسجد ممتاز منشن لکڑی کا پل ۔ مسجد حسینی روڈ نمبر 3 بنجارہ ہلز ۔ مسجد کلاں قلعہ گولکنڈہ ۔ جامع مسجد ٹولی چوکی ۔ مسجد حرم شرفی رنگ روڈ ۔ ایک ساعت شب مرکزی خطاب شب برات حمیدیہ روبرو آستانہ حضرت تاج العرفاء سبزی منڈی قدیم ۔ 2 ساعت شب جامع مسجد عنبر پیٹ ۔ قبل نماز تہجد میلاد محل ازراچٹم پلی مومن پیٹھ ضلع رنگاریڈی میں ہوں گے ۔۔