جلسہ فیضان غوث اعظم کا آج انعقاد

ورنگل 6 جون (راست)جلسہ فیضان غوث اعظم ؓ کا اتوار 7 جون بمقام مارکٹ سیلم بازار ورنگل انعقاد عمل مںی آئے گا ۔ سرپرستی مولانا سید علی شاہ قادری عبید بابا صدارت مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ مہمان خصوصی مولانا محمد یوسف رضا قادری انگلینڈ ہوں گے ۔ مولانا قاری محمد صدیق معصوم خطاب کریں گے ۔ بزم غلامان غوث الوری کمیٹی نے عوام سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔