جلسہ عام سے خطاب کے بعد گڈکری کا مزاج ناساز، بے چینی کی شکایت

مجولی 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر جہاز رانی نتن گڈکری نے آج آسام کے جزیرہ مجولی میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کے بعد طبیعت میں ناسازی اور بے چینی کی شکایت کی۔ وزیر جہاز رانی نے دریائے برہما پترا پر کارگو کی نقل و حرکت کے افتتاح کے لئے یہاں پہونچے تھے، ایک گھنٹہ تک خطاب کے بعد اپنا سر کرسی کی پشت پر ٹیکے ہوئے دیکھے گئے تھے۔ گڈکری کے معائنہ کے لئے اس مقام پر تعینات ڈاکٹروں کی ٹیم کو فوری طور پر اسٹیج پر پہنچایا گیا۔ جنھوں نے ان کے بلڈ پریشر اور شوگر کا معائنہ کیا۔ بعدازاں ان کے کھانے کیلئے موز پیش کیا۔