نظام آباد 20 ستمبر (فیاکس)نظام آباد میں 21 ستمبر اتوار 8.30 بجے شب ایک جلسہ عام بعنوان جمہوری نظام میں حقوق عوام کا انعقاد عمل میںلایا جارہا ہے جس کی صدارت مولانا کریم الدین کمال کریں گے جس میںمہمان مقررین و علمائے کرام بھی شرکت کررہے ہیں۔ مہمانان خصوصی مولانا عابد قاسمی امام و خطیب مسجد یسین کھوجہ کالونی مولانا حیدر ،مفتی فصیح الدین، مفتی حامد بیگ ، جناب ابرابر احمد صدر مسجد کوثر علی، جناب فاروق معتمد مجلس بچاو تحریک کے علاوہ دیگر مخاطب کریں گے ۔ قرائت و نعت شریف حافظ محمد تراب الدین ،حافظ محمد عبدالاحد،حافظ عبدالرشید کا نذرانہ پیش کریںگے ۔ مقبول آواز بھی اس عنوان پر عوام سے خطاب کریں گے ۔ کنوینر جلسہ مقبول آواز نے عوام الناس و بالخصوص نوجوانان شہر نظام آباد سے اپیل کی جاتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اس جلسہ کو کامیاب بنائیں۔