محبوب نگر 7مارچ (فیاکس) عبید اللہ سکریٹری خارجہ ایس ایس ایس کے دعوہ سنٹر شعبہ حی علی الصواۃ کی اطلاع کے بموجب غیر مسلمین تک اسلام کی دعوت پہنچانا اُمت مسلمہ کی ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ دعوہ سنٹر شعبہ حی علیہ الصوہ کے زیر اہتمام بڑے پیمانے پر ایک جلسہ’’غیر مسلمین میں دعوت دین اور ملی اتحاد‘‘ 8 مارچ اتوار 10 بجے صبح تا 2 بجے دن بمقام مسجد محمدی آمنہ گول مسجد مسدود نگر کہنہ پالمور محبوب نگر انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر ناصر بن علی المسدوس شرکت کریں گے ۔ مفتی حافظ سید صادق محی الدین فہیم جامعہ نظامیہ حیدرآباد ‘مولانا محمد شفیع ندوی نقشبندی ‘مولانا محدم عبدالرشید ماہری ‘ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد مخاطب کریں گے ۔ ایس ایس ایس کے کے زیر اہتمام 8فروری منعقدہ سیرت النبیؐ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔