محبوب نگر ۔ 31 ۔ مارچ ( ذریعہ فیاکس ) مولوی مختار احمد حسامی کے بموجب مدرسہ تحفیظ القرآن طیب نگر محبوب نگر میں جلسہ دستار بندی و اصلاح معاشرہ زیرنگرانی حافظ و قاری زاہد الرحمن قاسمی ناظم مدرسہ زیرصدارت جناب مولانا زبیر خان رشادی صدر مجلس العلماء و آئمہ کرنول انعقاد عمل میں آیا جس میں مدرسہ کے چار حفاظ اکرم کی دستار بندی بھی عمل میں آئی ۔ نظام آباد سے مولانا خالد قاسمی حیدرآباد سے مولانا عبدالحمید اور شہر محبوب نگر کے معروف و مشہور عالم دین مولانا امیر اللہ خان قاسمی کے فرزند مولانا ثناء اللہ خان قاسمی شریک جلسہ ہوئے اس موقع پر شہر کے معززین ، تاجرین ، سیاسی حضرات جناب اکبر صدر حج سوسائٹی محبوب نگر ، جناب رحمن صوفی نائب صدر حج سوسائٹی محبوب نگر ، اے ایس آئی جناب اقبال ، ڈاکٹر عبدالرحمن ارشد ، ڈاکٹر معراج کونسلر ، جناب مشتاق جلسہ کے انتظامات مولوی کرم اظہر رشادی نے انجام دیئے ۔