ناندیڑ۔4ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ناندیڑ شہر کی مسجد عارفین چونا بھٹی خسرو نگر میں کل یعنی بتاریخ 5ستمبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء ایک عظیم الشان جلسہ بعنوان’’ تذکرہ سلطان دکن حضرت خواجہ بندہ نواز رحمتہ اللہ علیہ‘‘ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جس میں علامہ و مولانا سید عزیز اللہ شاہ قادری ( شیخ العقائد جامعہ نظامیہ حیدر آباد ) کا خطاب ہوگا۔ اس عظیم الشان جلسہ عام میں جناب محمد جیلانی خان نظامی نے عوام الناس سے التماس کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں معہ دوست و احباب کے مسجد عارفین میں تشریف لا کر برکتوں سے مالا مال ہوں۔