جلسہ اظہار تشکر

محبوب نگر ۔28 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب حلیم بابر صدر بزم کہکشاں کی اطلاع کے بموجب محترمہ کویتا رکن پارلیمان کے حالیہ دورہ محبوب نگر کے موقع پر مسلم تحفظات پر عمل آوری کے تیقن پر ایک جلسہ تشکر یکم مئی بروز اتوار 5بجے شام بمقام گلوبل اسکول نیو ٹاؤن محبوب نگر زیراہتمام بزم کہکشاں منعقد کیا جارہا ہے جلسہ کی صدارت سینئر قائد امتیاز اسحق کریں گے ۔ بزم کہکشاں سے وابستہ احباب و ہمدردان ملت محترمہ کویتا کے حوصلہ بخش تیقن پر شکریہ ادا کریں گے اور ریاستی حکومت کے اقلیتوں کے ساتھ کئے جانے والے ہمدردانہ اقدامات اور ترقیاتی منصوبہ بندی پر روشنی ڈالیں گے ۔ نظامت کے فرائض جناب تقی حسین تقی انجام دیں گے ۔ حلیم بابر نے جلسہ تشکر میں آپ تمام سے شرکت کی گذارش کی ہے ۔