محبوب نگر ۔ 24 جون ۔ (فیکس) جلسہ استقبال رمضان و فضائل رمضان 25 جون بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء درگاہ حضرت برہنہ بادشاہؒ چمن باؤلی محبوب نگر میں منایا جارہا ہے جس کی نگرانی جناب محمد غوث پاشاہ شرفی قادری متولی درگاہ حضرت برہنہ بادشاہ کریں گے جبکہ بیرونی عالم دین حضرت ابوحمد موسیٰ بن عبدالجلیل باحجاج فارغ جامعہ نظامیہ و متحدہ عرب امارات کا خصوصی خطاب ہوگا۔