جلد کی خوبصورتی موسم گرما میں حُسن کی دیکھ بھال

لڑکیاں سب سے زیادہ جلدی مسائل سے دوچار ہوتی ہیں، جبکہ وہ خواتین جو ملازمت پیشہ ہوتی ہیں۔انہیں بھی جلد کی حفاظت کرنی پڑتی ہے۔ ایسے موسم میں وہ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔ پھل و سبزیاں کھانے کو ترجیح دیں۔ موسم گرما میں خواتین اور لڑکیوں کو یہ پریشانی لاحق ہوتی ہے کہ میک اپ کس انداز کا کیا جائے اور کونسی بیوٹی پروڈکٹس زیادہ موزوں ہیں۔ جن کے استعمال سے وہ موسمی اثرات سے محفوظ ہوں اور خوبصورت بھی نظر آئیں۔ خواتین ہر موسم کی حدت سے محفوظ رہ سکتی ہیں بلکہ ان کے حسن میں بھی بہتری آسکتی ہے۔