جلدی مسئلہ پر ڈاکٹر سے رجوع ہونے والی لڑکی سے دست درازی

حیدرآباد /6 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) مبینہ طبی جانچ کی آڑ میں لڑکی کے جسم سے کھلواڑ کرنے والے ایک ڈاکٹر کے خلاف پولیس ترملگیری نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ لعل بازار کے علاقہ کی ساکن ایک 20 سالہ لڑکی کل مقامی گیتا نرسنگ ہوم گئی تھی ۔ جلدی مرض کی تشخص کیلئے یہ لڑکی رجوع ہوئی ۔ جہاں ڈاکٹر پر الزام ہے کہ لڑکی کو نشیلی دوا کا انجکشن دے دیا اور جیسے ہی لڑکی پر غشی طاری ہوئی اس ڈاکٹر نے لڑکی سے دست درازی کی ۔ اس بات پر لڑکی کے رشتہ داروں نے پولیس میں شکایت کردی ۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی ہاسپٹل اکیلی گئی تھی اور جیسے ہی اس کی غشی کم ہوئی اس لڑکی کو ڈاکٹر کی حرکت کا اندازہ ہوا اور اس نے خود اپنے ساتھی کو اطلاع دی ۔ ساتھی نے ہاسپٹل پہونچکر لڑکی کی حالت کے تعلق سے دریافت کیا اور لڑکی کے رشتہ داروں نے ترملگیری پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔