جلدی مرض میں مبتلا شخص کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) جلد کی بیماری کے شکار ایک شخص نے اپنے ساتھی کے مکان میں خودکشی کرلی یہ واقعہ اپل پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 34 سالہ پٹنائیک نے کل رات اپنے ساتھی کے مکان میں خودکشی کرلی ۔ پٹنائیک جلدی بیماری کا شکار تھا اور اس نے گزشتہ کئی دنوں قبل اپنا مکان چھوڑ دیا تھا اور بیرایا گوڑہ علاقہ میں اپنے ساتھی کے مکان میں رہنے لگا تھا ۔ پٹنائیک پیشہ سے سینٹرنگ ورکر تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔