حیدرآباد۔ 24 مئی (سیاست نیوز) این آئی اے نے جعلی کرنسی ریاکٹ میں ملوث ایک اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ صدام حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 26,000 روپئے مالیتی جعلی کرنسی نوٹس کے علاوہ 1,000 روپئے کے دو تنسیخ شدہ نوٹس برآمد کئے گئے۔ ایجنسی ذرائع نے بتایا کہ صدام حسین جعلی کرنسی ریاکٹ کا ایک اہم رکن ہے اور اس نے اپنے نیٹ ورک کو ملک کے کئی شہروں بشمول بنگلورو میں پھیلا دیا ہے۔ وہ مغربی بنگال کے علاقہ مالڈہ سے اعلیٰ کوالیٹی کے جعلی کرنسی نوٹس حاصل کرکے اسے دوسرے شخص کے حوالے کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ اس کیس میں سابق میں این آئی اے نے دیگر ملزمین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف چارج شیٹ بھی داخل کی تھی اور صدام حسین کی گرفتاری این آئی اے کیلئے اہم کامیابی ہے۔