حیدرآباد۔/4نومبر، ( سیاست نیوز) جعلی کرنسی تیار کرنے والے 4 افراد کو میڑپلی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایکزیکیٹو بانڈ پیپر پر 2ہزار کرنسی نوٹ کو پرنٹ کرتے ہوئے اس کو تبدیل کرنے کی کوشش جاری تھی۔ پولیس نے اس سازش کو عین وقت ناکام بناتے ہوئے 42 سالہ آنند ساکن محبوب نگر 38 سالہ برہم 33 سالہ ایلیا اور 42 سالہ شخص جنگیا کو گرفتار کرلیا۔ یہ لوگ چنگی چرلہ چوراہے پر پولیس کی تلاشی مہم کے دوران گرفتار کرلے گئے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 42 لاکھ روپئے کی نقلی کرنسی نوٹوں کو ضبط کرلیا۔