جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے پر دو افراد گرفتار

شمس آباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایمیگریشن حکام نے جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب نیش تھامس 33 سالہ ساکن کیرالا سعودی میں آئیل کمپنی میں ڈرائیور کی حیثیت سے ملازمت کے لیے گیا جہاں کفیل مبینہ طور پر اسے تنخواہ ادا نہیں کررہا تھا جس کے بعد اس نے ایک ایجنٹ کے ذریعہ پاسپورٹ حاصل کیا اور محمد مصطفی کے پاسپورٹ پر خود کی تصویر چسپاں کر کے شمس آباد ایرپورٹ پہنچا جہاں ایمیگریشن حکام نے اسے گرفتار کرلیا ۔ ایک اور واقعہ میں پپو سنگھ 31 سالہ ساکن راجستھان 2013 میں ریاض ملازمت کے لیے گیا جہاں اسے ایک آئیل کمپنی میں ڈرائیور کی ملازمت ملی جہاں اسے بھی تنخواہ ادا نہیں کی جارہی تھی جس پر اس نے راج نارائن کے پاسپورٹ پر اپنی تصویر چسپاں کر کے شمس آباد ایرپورٹ پہنچا ۔ ایمیگریشن حکام نے دونوں مسافروں کو شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس سب انسپکٹر سرینواس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔