جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے چھ افراد گرفتار

شمس آباد /24 مارچ ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ ایمگریشن حکام نے جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے 6 افراد کو شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب ریاض ، دمام اور مسقط سے آنے والے 6 افراد جو جعلی پاسپورٹ پر سفر کر رہے تھے انہیں گرفتار کرلیا ۔ پپو خان ، محمد ندیم ، محمد کفیل ، چھٹوٹورام ، گنگارام اور نرسیا جو ریاض ، دمام اور مسقط سے جعلی پاسپورٹ اور ایمرجنسی سرٹیفکیٹ اور چند افراد دو پاسپورٹ پر ہندوستان سے بیرون ملک ملازمت کیلئے گئے جہاں کفیل کی جانب سے تنخواہ کی عدم فراہمی کی وجہ سے اور بعض مسافرین معیاد ختم ہونے کے بعد بھی ملازمت کرتے ہوئے دوسرا پاسپورٹ بناکر سفر کر رہے تھے ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے 6 مسافرین کو عدالتی تحویل میں دے دیا۔