شمس آباد /16 جولائی ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمیگریشن حکام نے ایک شخص کو جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے پر گرفتار کرکے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب غفور متل ساکن کیرالا ملازمت کیلئے 1998 میں مسقط گیا ۔اس کے بعد وہ کئی مرتبہ ہندوستان آکر جاتا رہا لیکن کچھ ماہ سے غفور متل اور کفیل کے درمیان تنخواہ میں اضافہ کیلئے بحث چل رہی تھی ۔ تنخواہ میں اضافہ نہ کرنے پر وہ دوسرے مقام پر ملازمت کرتے ہوئے چند روپئے جمع کرکے ایجنٹ کے ذریعہ ایک پاسپورٹ طلب کیا ۔ ایجنٹ نے اسے امبا داس ساکن تامل ناڈو کے پاسپورٹ پر غفور متل کی فوٹو چسپاں کرکے دے دی ۔ جس کے بعد وہ کل رات شمس آباد ایرپورٹ پہونچا جہاں امیگریشن حکام نے گرفتار کرتے ہوئے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر سائیدولو نے کارروائی کرتے ہوئے آج ریمانڈ کیلئے بھیج دیا ۔