شمس آباد /6 فروری ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ ایمیگریشن حکام نے جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب اسحاق برکھا محمد 27 سالہ ساکن کیرالا ملازمت کیلئے دبئی گیا جہاں اس کا جھگڑا ہدایت اللہ خان نامی شخص سے ہوا جس کے بعد اس نے اسحاق کو پولیس کے حوالہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے پاسپورٹ وغیرہ چھین لیا ۔ جس سے وہ خوف کھاکر دبئی سے مسقط گیا اور ایک ایجنٹ کو 85 ہزار روپئے دیکر پاسپورٹ حاصل کیا ۔
ایجنٹ نے ایم منی کنٹہ کے پاسپورٹ پر اسحاق کی فوٹو چسپاں کرکے اس کے حوالہ کیا ۔ مسقط سے وہ فلائیٹ نمبر AI978 کے ذریعہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پہونچا جہار ایمگریشن حکام نے گرفتار کرلیا ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر ہری پرساد ریڈی نے مقدمہ درج کرلیا ۔