جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والا سری لنکن شہری گرفتار

شمس آباد ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمیگریشن حکام نے جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب کے ویراپاگو متوطن سری لنکا جو پانچ سال قبل تاملناڈو میں آیا اور یہاں اس نے ایک ایجنٹ شیوا کو پاسپورٹ بنانے کے لیے پانچ لاکھ روپئے دئیے اور ساتھ ہی سوئٹزر لینڈ جانے کے انتظامات کرنے کو کہا ۔ شیوا نامی ایجنٹ نے ٹی جیا کرن کے پاسپورٹ پر اس کی تصویر چسپاں کر کے دیدی اور اسے شمس آباد ایرپورٹ سے جانے کو کہا 25 مئی کو وہ فلائیٹ نمبر 9w-550 کے ذریعہ جانے کے لیے ایرپورٹ پہنچاجہاں ایمیگریشن حکام کی چیکنگ میں اس کا پاسپورٹ جعلی پایا گیا ۔ جس پر اسے گرفتار کر کے شمس آباد جی آئی پولیس کے حوالہ کردیاگیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے اسے گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ریمانڈ کے لیے بھیج دیا ۔۔