جعلی ویزا پر سفر کرنے والی چار خواتین گرفتار

شمس آباد /21اگست ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمگریشن حکام نے جعلی ویزا پر سفر کرنے والی چار خواتین کو گرفتار کرکے انہیں شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایسٹ گوداوری سے تعلق رکھنے والی چار خواتین ذریعہ مسقط جانے شمس آباد ایرپورٹ پہونچے جہاں ایمگریشن چیکنگ میں چارو خواتین کے ویزے جعلی پائی گئے جس پر انہیں روک لیا گیا اور شمس آباد آر جی آیء پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر ڈی مہیش نے مقدمہ درج کرلیا ۔