شمس آباد ۔ 19 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمیگریشن حکام نے جعلی ویزا پر سفر کرنے والی تین خواتین کو گرفتار کر کے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب وجیا ساکن مغربی گوداوری شکیلا ساکن چتور اور بے بی ساکن مشرقی گوداوری اور دیگر ایک ایجنٹ کے ذریعہ اس ویزے کے نمبر کو فیملی ویزٹ ویزا میں تبدیل کر کے مسقط جارہے تھے کہ ایمیگریشن حکام نے انہیں گرفتار کر کے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ریمانڈ کے لیے بھیج دیا ۔۔