اسناد ‘ لیاپ ٹاپ ‘پرنٹر ضبط ‘ ٹاسک فورم ایسٹ زون کی کارروائی
حیدرآباد۔ /9 مارچ (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے دو افراد کو گرفتار کرلیا جو جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس تیار کرکے خواہشمند افراد کو فراہم کررہے تھے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹاسک فورس مسٹر بی لمبا ریڈی نے بتایا کہ 33 سالہ کرن کمار سدھولا اپنے ساتھی 29 سالہ چنا سنتوش ساکن ملک پیٹ کے ہمراہ جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس تیار کرنے اور اس کا کاروبار شروع کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ملزمین مختلف یونیور سٹیز اور ایس ایس سی بورڈ و انٹرمیڈیٹ کے اصلی تعلیمی سرٹیفکیٹس کی اسکیاننگ کرنے کے بعد خواہشمند افراد سے 3.5 تا 4 ہزار روپئے حاصل کرکے جعلی سرٹیفکیٹس فراہم کررہے تھے ۔ گرفتار ملزمین کے قبضے سے 18 جعلی سرٹیفکیٹس ‘ لیپ ٹاپ اور پرنٹر برآمد کیا گیا ہے اور انہیں رین بازار پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کرن کمار سدھولا کو 2010 ء اور 2012 ء میں نلگنڈہ اور ورنگل کی حضور نگر اور حسن پرتی پولیس نے اسی قسم کی دھوکہ دہی میں ملوث ہونے پر گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا ۔