اسلام آباد ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج برطرف وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی درخواست جس میں ان کے خلاف بدعنوانی کے تین مقدمات کو یکجا کرنے کی گذارش کی گئی تھی، مسترد کردیا۔ یہ مقدمات پناما پیپرس اسکینڈل سے متعلق ہیں۔ یہ دو رکنی بنچ نے اپنے اپنے مختصر حکمنامہ میں نواز شریف کی اپیل مسترد کردی اور کہا کہ تفصیلی فیصلہ بعدازاں جاری کیا جائے گا۔ یہ مقدمات قومی احتساب بیورو کی جانب سے 8 ستمبر کو نواز شریف، ان کے خاندان کے خلاف درج کئے گئے ہیں۔ قبل ازیں سپریم کورٹ نے پناما پیپرس مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو مجرم قرار دیا تھا اور پاکستان کی وزارت عظمیٰ کے عہدہ کیلئے نااہل قرار دیا تھا جس کی وجہ سے وہ اپنے عہدہ سے محروم ہوگئے۔ اپنی دختر مریم اور داماد محمد صفدر کے ساتھ عدالت کے اجلاس میں حاضر تھے۔