جشن ولادت حضرت بندہ نواز گیسو دراز رحمۃ اللہ علیہ

گلبرگہ /4 مئی (فیکس) بعد نماز عشابمقام سماع خانہ روضہ بزرگ گلبرگہ جشن ولادت حضرت سیدنا خواجہ گیسودراز بندہ نوازؒ کے پرمسرت موقع پرسجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ ڈاکٹر سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی اور حضرت سید محمد علی الحسینی خلف اکبر حضرت سجادہ نشین کی ہزاروںمریدین اور معتقدین نے بکثرت گلپوشی کی اور تبرکات حاصل کیے ۔اس کے بعدمحفل سماع منعقد ہوئی جس میں محمد عبدالرئوف بندہ نوازی نے کلام سنایا۔ اس موقع پر حضرت سید شاہ تقی اللہ حسینی صاحب برادر سجادہ نشین روضہ بزرگ،نائب معتمد درگاہ اسٹیٹ سید واجد،مولانا مفتی سید عبدالرشید صاحب ،صدر مدرس دارالعلوم دینیہ بندہ نوازؒ اور دارالعلوم دینیہ کے معلمین کرام جناب مولانا مفتی سید عبدالرئوف صاحب ،مولانا جمیل احمد صدیقی،مولانا تنویر احمد صاحب،مولانا محمد اویس امام مسجد درگاہ شریف و مریدین و معتقدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔اور صندل مبارک حضرت فاطمی صاحبہؒ (صاحبزادی حضرت خواجہ بندہ نوازؒ)کا جلوس صندل مبارک آج بعد نماز عصر اندرون گنبد درگاہ بندہ نوازؒ سے نکل کر حضرتہ ستی ماں صاحبہؒ کے مزار مبارک پہنچا۔ حضرت سید علی الحسینی صاحب قبلہ خلف اکبر حضرت سجادہ نشین روضہ منورہ بزرگ کے دست مبارک سے مراسم صندل مالی انجام پائے۔بعد صندل مالی چادر گل مزار مبارک پر پیش کی گئی اور فاتحہ گذرائی گئیاور تبرکات تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر حضرت سید شاہ تقی اللہ حسینی صاحب قبلہ برادر سجادہ نشین روضہ بزرگ،جناب میر سفیر اللہ حسینی عرف مصطفی بابا عم محترم حضرت سجادہ نشین بارگاہ بزرگ ،مولانا مفتی سید عبدالرشید صاحب صدر مدرس دارالعلوم بارگاہ دینیہ بندہ نوازؒ گلبرگہ،سید واجد نائب معتمد درگاہ اسٹیٹ کے علاوہ مریدین و معتقدین کی کثیر تعداد شریک تھی۔