گلبرگہ۔/2جنوری، ( ذریعہ ای میل ) محمد مجاہد سراج الدین ہادی کی اطلاع کے مطابق 3جنوری بروز اتوار بعد نماز عشاء بمقام نزد مسجد عزیز صباء گارڈن فنکشن ہال ہاگرگہ روڈ رحمن کالونی گلبرگہ میں ایک عظیم الشان جلسہ میلادالنبیؐ بصدارت سید شاہ احمد پاشاہ حسینی القادری سجادہ نشین بارگاہ برہان الدین اولیاء کرنول شریف منعقد ہوگا۔ سید سراج الدین حسینی، مولانا عزیز اللہ سرمست چشتی الرفاعی، سید شاہ ولی اللہ حسینی شرکت کریں گے۔ اس جلسہ کو مہمان مقررین مولانا صدر الھدیٰ خطیب مسجد چوک یادگیر، مولانا مخدوم جمالی اشرفی حیدرآباد مخاطب کریں گے۔ ڈاکٹر افتخار احمد وزیر، سید شاہ عارف اللہ، ڈاکٹر سید احمد پاشاہ قادری کولگیرہ شریف، جناب تنویر احمد سرڈگی ( صمد ) کارپوریٹر سٹی کارپوریشن گلبرگہ مہمانان خصوصی کے علاوہ جناب محمد ابراہیم ہادی مالک نیویارک پرنٹرس گلبرگہ خصوصی مدعو کے طور پر شرکت کریں گے۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری شیخ محمد جعفر نقشبندی کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ جبکہ ضیاء محمد حزلہ سہروردی نعت رسولؐ کا نذرانہ پیش کریں گے۔ حافظ وقاری سلیم رضوی ناظم جلسہ ہوں گے۔ محبان اولیاء کاریگر فیملی گلبرگہ نے تمام برادران اسلام سے شرکت کی خواہش کی ہے۔