کریم نگر 30 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع میں تلنگانہ ریاست کے تاسیس کے موقع پر جشن تقاریب کے انعقاد کیلئے ٹی این جی اوز کا ایک لاکھ روپیوں کا عطیہ دیا ۔ تلنگانہ عوام کی 60 سالہ تحریکوں کا نتیجہ و ثمر علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے ضمن میں جشن تقاریب ضلع میں یکم جون کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے والہانہ طور پر انعقاد کیا جارہا ہے یہ جشن کو مزید بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کی خاطر ضلع کریم نگر تلنگاہن این جی اوز عہدیداران کی یونین کی جانب سے ٹی این جی او صدر ایم اے حمید،سکریٹری نرسمہا سوامی و قائدین راجیہ ،نرسیا و دیگر اراکین نے ایک لاکھ روپئے کے چیک کو ضلع ریونیو عہدیدار ٹی ویرا برہمیا ڈی آر ڈی اے پراجکٹ ڈائرکٹر وجئے گوپال کو جمعرات کی شام حوالے کیا ۔ اس موقع پر ڈی آر او نے کہا کہ تلنگانہ جشن سرکاری طور پر انعقاد کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے فنڈس جاری نہیں ہوئے ۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ اس میں پیش پیش اور دلچسپی و جذبہ رکھنے والے مالی امداد دیکر اس جشن تقاریب میں شراکت دار بننے کی خواہش کی ۔