کورٹلہ 6 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کورٹلہ ٹاون میں ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے ایک سال کی تکمیل پر 7 روزہ جشن تلنگانہ تقاریب کے موقع پر خواتین کی جانب سے بتکماں کے ساتھ ریالی نکالی گئی ۔ کمشنر بلدیہ شریمتی اے وائی ریڈی کی زیر قیادت نکالی گئی یہ ریالی مجسمہ تلگو تلی اور قومی شاہراہ سے گذرتے ہوئے مجلس بلدیہ کورٹلہ پہونچ کر جلسہ عام مںی تبدیلی ہوگئی ۔ جلسہ تقسیم ایوارڈ تقریب کی صدارت شیلم وینو گوپال صدر نشین بلدیہ کورٹلہ نے کی جبکہ رکن اسمبلی کورٹلہ جناب کلوا کنٹہ ودیا ساگر راو ‘ سب کلکٹر جگتیال ڈیویژن جناب کرشنا بھاسکر اور تحصیلدار کورٹلہ جناب ڈی مدھو نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے رکن اسمبلی کلوا کنٹلہ ودیا ساگر راو نے کہا کہ چندرا شیکھر راو چیف منسٹر تلنگانہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کئی ایک ترقیاتی اقدامات انجام دے رہے ہیں۔ جناب ودیا ساگر راو نے کہا کہ آنے والے ماہ جولائی میں ہریتا ہرم اسکیم کے تحت عوام کو شجرکاری کی ترغیب دی جائے گی اور ہر گھر میں پودا لگانے کیلئے پودے سربراہ کئے جائںی گے اور ماحول کو سرسربز و شاداب بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔ جلسہ سے سب کلکٹر جگتیال ڈیویژن کرشنا بھاسکر ‘تحصیلدار کورٹلہ جناب ڈی مدھو ‘نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ جناب محمد رفیع الدین نے بھی مخاطب کیا ۔ بعدازاں مختلف شعبہ حیات میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے ۔
صحافتی میدان میں نمایاں خدمات پر صدر پریس کلب کورٹلہ و نامہ نگار ساکشی ایم چندرا شیکھر ‘ والی بال قومی سطح کی ٹیم میں شمولیت پر محمد عامر کو اور مختلف بہترین سماجی خدمات انجام دینے پر محمد ثناء اللہ کو رکن اسمبلی کورٹلہ کے ہاتھوں اویراڈس عطا کئے گئے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ بلدیہ کورٹلہ کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں اردو زبان کو بالکل نظر انداز کردیا گیا ۔ فیاکٹریز و بیانر لگائے گئے لیکن کہںی بھی اردو تحریر نظر نہیں آ:ی اور نہہی اردو کے کسی صحافی کو ایوارڈ عطا کئے گئے۔ حکومت جو مسلمانوں کی ترقی کے سلسلے میں بلند بانگ دعوی کرتی ہے ۔ ایک سالہ حکومت کی تکمیل کے موقع پر اردو اور اردو صحافیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے یہ ثابت کرچکی ہے کہ حکومت جو مسلمانوں کی ترقی کے سلسلے میں بلند بانگ دعوی کرتی ہے ۔ اس کے تمام دعوی کھوکھلے ہیں۔ اس جلسہ میں کونسلر مجلس بلدیہ کورٹلہ جناب عبدالوہاب جناب محمد انور ‘ بھومیا ‘ لنگم ستیم ‘ ٹی آر ایس قائد جناب محمد نجیب الدین لکشمی نارائنا ‘کوآپشن ممبر جناب سید فہیم کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔