جسٹس کولسے پٹیل کا بڑا خلاصہ ‘ مودی او رشاہ کے کالے کارنامے۔ ویڈیو

جسٹس کولسے پٹیل کا وزیراعظم نریندر مودی اور صدر بی جے پی امیت شاہ کے متعلق بڑا خلاصہ کرتے ہوئے کہاکہ گجرات فسادات میں اس وقت کے گجرات چیف منسٹر نریند رمودی اور ریاستی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کس طرح گجرات فسادات کی سازش رچے ‘

اس کے علاوہ جسٹس کولسے پٹیل نے سہراب الدین فرضی انکاونٹر کے متعلق بھی اپنے خطاب میں خلاصہ کرتے ہوئے کوبرا پوسٹ کی رپورٹررانا ایوب کی دلیری کا بھی ذکر کیا او ر

کہاکہ سہراب الدین انکاونٹر کیس کی سنوائی کرنے والے ججوں میں ایک کی مشکوک حالات میں موت ہوگئی جبکہ ایک جیل میں ہے اور میںآپ کے سامنے کھڑا ہوں۔

جسٹس کولسے پٹیل نے ممبئی دہشت گرد حملوں کے حوالے سے کہاکہ اس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ ممبئی دہشت گرد حملوں میں پاکستان کاہاتھ اور کچھ دہشت گردوں نے

جو پاکستان سے ائے تھے اس حملے کو انجام دیا ہے مگر یہ حملہ کرنے کا موقع کس نے فراہم کیا ہے اس کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ہیمنت کرکرے نے آر ایس ایس کے متعلق مہاتما گاندھی سے بھی بڑی سازش کا پردہ فاش کیاتھا ۔

انہوں نے کہاکہ ہیمنت کرکرے کو شہید کردیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ کن حالات میں ممبئی دہشت گرد حملہ انجام دیا گیا ہے اور اس دوران کس قسم کے واقعات رونما ہوے ہیں اس کا ہمیں جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مبینہ طور پر آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوات کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی ائی ایس ائی کا ایجنٹ قراردیا ۔

انہوں نے کہاکہ’’ میرے پاس آر ایس ایس سربراہ کو ائی ایس ائی کی جانب سے پیسے ملتے ہیں‘‘۔ اس کو چوبیس کروڑ روپئے پاکستان سے ملے ہیں اور وہ وہاں سے پیسے لے کر ہندوؤں کی حمایت کرنے کی بات کرتا ہے۔

جسٹس کولسے پٹیل نے کہاکہ ’’ اس کا ثبوت کرنل پروہت نے پیش کیاتھا‘ جس کو مارنے کے لئے آر ایس ایس نے شارپ شوٹر مقرر کیاگیاتھا‘‘۔

ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ جسٹس کی عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد میں نے عہد لیاتھا کہ پولیس سے نہیں ڈروں گا‘ جیل سے نہیں ڈروں گا ‘ موت سے نہیں ڈروں گا‘‘۔

ہم لڑ کر مریں گے۔

مکمل تقریر سننے کے لئے یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=zojGguV3Pg4&feature=youtu.be